Government College University Faisalabad

Vice Chancellor's Address in Thesis Synopsis Defense

Posted on: 24 Feb 2014

جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذا کر حسین نے سائنو پسز ڈیفنس کی تقریب میں ریسرچرزسے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ ریسرچرز ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ۔ یہ وہ سائنس دانوں کی سیکنڈ لا ئین ہے جو کہ ملک میں بڑے بڑے نا موں کے پیچھے تیار ہو رہی ہے۔ پر و فیسر ڈاکٹر ذا کر حسین نے کہا کہ اِن ریسرچر کا ملک میں معا شرے اور انڈسٹری کو بہت فا ئدہ حا صل ہو تا ہے۔ اس مو قعے پر ریسرچر نبیلہ اصغر نے فا نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامکس گر وتھ کے مو ضوع پر اپنے سائنو پسز کا ڈیفنس کیا اسی طرح ریسرچرزاہد اقبال نے ایسٹیمیٹنگ ڈیمانڈ سسٹم فار پاکستان کے مو ضوع پر ان کے ساتھ سمیہ نسرین ڈیٹرمینٹس آف فنانشل سٹیبلٹی نے اپنے سائنو پسز کا ڈیفنس کیا۔ تقریب میں چےئر مین اکنامکس ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد ڈائریکٹر ریسرچ جی سی یو نیورسٹی ڈاکٹر فرحت عباس، پر وفیسر ڈاکٹرپرویز عظیم اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ فیکلٹی ممبرز پی ایچ ڈی اور ایم فل کے ریسرچرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر جی سی یو نیورسٹی کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی چےئر پرسن ڈاکٹر صو فیہ انور نے کہا کہ ملک میں ریسرچ ورک ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ اس مو قع پر جا معہ کے ریسرچرز نے اپنے اپنے میدا نوں میں ملک کی ترقی اور خو شحالی کا عزم لئے خدمت کریں اور ملک میں ریسرچ ورک کے ذریعے کا سبز انقلاب لانے کی پوری کو شش کریں گے۔

[nggallery id=194]