Government College University Faisalabad

Condolence Reference of Hafiz Akram Akhtar

Posted on: 05 Mar 2014

حا فظ اکرام اختر ہمارے ملک کا سرما یہ تھے انکی صحا فتی خدما ت کو کبھی بُھلایا نہیں جا سکتا آج کی نو جوان نسل جو مختلف یو نیورسٹیوں کے ماس کام ڈیپارٹمنٹس میں زیر تعلیم ہے اُنکے نقش قدم پر چلنے کی کو شش کر ئے۔ ان خیالا ت کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسیننے ملک کے ما مور سینئر صحا فی حا فظ محمد اکرام اخترکے حو الے سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے فیض احمد فیض حال میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں حا فظ محمد اکرام اختر (مر حوم) کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی میں ہم پندرہ دن کے بعد ملک کے ایک ورکنگ سینئر جر نلسٹ کا لیکچر منعقد ہوا کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہما ری جا معہ نے اس روایت کو شروع کیا ہے اور ہم اُمید کر تے ہیں کہ دوسرے تعلیمی ادارے بھی اس روایت کو فا لو کریں گے۔ اس مو قع پر منعقدہ سیمینار میں جر نلسٹ کمیونٹی نے بھر پو ر شرکت اور اس ریفرنس کی صدارت جا معہ کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کی جبکہ اس مو قعے پر مہما نِ اعزاز پریس کلب فیصل آباد کے صدر نصیر احمد چیمہ تھے اس تعزیتی ریفر نس حا فظ محمد اختر کے فرزند نعمان صدیق اور حا فظ محمد اکرام اختر کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس مو قع پر جرنلسٹ کمیو نٹی کے سینئر صحا فی اور حا فظ محمد اکرام اختر کے قریبی دوست جا وید صدیقی میاں بشیر اعجاز اور مقبول احمد لو دھی نے ہا ل میں مو جود صحافی برادری کی نما ئندگی کر تے ہو ئے اپنے اپنے انداز میں اُنہیں صحا فتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اس مو قع پر مقبول احمد لو دھی نے کہا کہ میری حا فظ اکرام اختر مر حوم سے بیالیس سالہ پرانی رفا قت تھی اور میں نے انہیں انتہائی نیک اور اپنے سے مخلص پا یا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حق اور سچ با ت کیلئے ہمیشہ ڈٹ جاتے اور میں نے بھی اُن سے یہی سبق حا صل کیا ہے کہ جر نلزم کے تقا ضوں کو پو را کر نے کے لئے ہمیں اپنے سینئر ز کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔ اس مو قع پر میاں بشیر اعجاز نے کہا کہ میں اُن کے قریبی دوستوں میں شامل تھا اور وہ مجھ سے اپنی اہم با تیں شےئر کیا کر تے تھے اور انتہائی بہادر اور اپنے پیشے سے مخلص انسان تھے۔ اُنکی بات کو آگے بڑھا تے ہو ئے حا فظ محمد اکرام اختر کے حوا لے سے ملک کے نا مور سینئر صحا فی جا وید صدیقی نے کہا کہ حا فظ محمد اکرام اختر کی شخصیت ایک ادارے کی حیثیت رکھتی تھی ہم نے انہیں کام کر تے دیکھا ہے وہ اپنے صحا فتی میدان کے بہت دیا نتدار پلےئر تھے۔ انہوں نے کر پشن کے خلاف جہاد کیا ۔ اُنکی زندگی کا ہر لمحہ ہما رے لئے ایک تجزیہ ہے۔ اور ہما ری آج کی نو جوان نسل کو اُنکے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ اس مو قعے پر ڈین فیکلٹی آف سو شل سائنسز ڈاکٹر شہباز عا رف نے کہا کہ جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کی تا ریخ میں یہ پہلا تعزیتی ریفر نس ہے جو کہ ایک کار کن صحا فی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کر نے کیلئے کروایا جا رہا ہے انہوں نے جا معہ کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے جامعہ کے ما س کمیو نیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہر مہینے میں دو مر تبہ ملک کے کسی بھی صحا فی کے لیکچر منعقد کر وانے کے اہم فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ اور کہا کہ اس سے یقیناًہما رے تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم بچے کتا بوں کے علم کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل جرنلزم بھی سیکھ پا ئیں گے جو آگے چل کر اُنکے کے لئے معا ون ثابت ہو گا۔ اس تعزیتی ریفرنس میں حا فظ محمد اکرام اختر کے فرزند نعمان صدیق نے جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے اس تعزیتی ریفرنس کروانے کے اقدام کو سر اہا اور کہا کہ اس ادارے ملک میں مختلف فیلڈ ز سے منسلک کا رکنوں کے نا مو ں کو زندہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اس مو قع پر مو جود تمام صحا فیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تعزیتی ریفرنس میں حا فظ محمد اکرام اختر کی صاحبزادی عظمیٰ اکرام نے اپنے والد کیلئے ایک نظم پیش کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس مو قع پر مذہبی امور کے سیکر ٹری زاہد محمود قاسمی نے اختتا می دُعا کر وائی یوں یہ تعزیتی ریفرنس اپنے اختتام پہنچا۔

[nggallery id=203]