Government College University Faisalabad

Seminar on Grading in Semester System

Posted on: 16 Jan 2014

جی سی یو نیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجو کیشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی پرو فیسر محمد نعیم خالد ایڈو ائزر (اکیڈمکس)ہا ئر ایجو کیشن کمیشن تھے۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جی سی یو نیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے دوہری ڈگری کے حوالے سے کہا کہ5سال میں دوہری ڈگری کے لئے اکیڈمک کو نسل سے اجازت لیں گے ا نہوں نے طلبہ اور اساتذہ کوہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں تعلیم اور تعّلم کے حو الے سے احسن طریقے سے نبھائیں ۔ سیمینار سے پر وفیسر نعیم خالد نے بھی خطاب کیا او ر سمسٹر سسٹم میں گریڈنگ( Grading in Semester System)پر اپنی پریزنٹیشن دی اور ہا ئر ایجو کیشن کی پا لیسی کے حوا لے سے بھی بات کی۔ پروفیسر ریاض الحق طارق نے بھی خطاب کیا اور مارکنگ (Marking)کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اپنی تجا ویز دیں۔ ڈیپا رٹمنٹ آف ایجو کیشن کے چےئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک نے خطاب کرتے ہو ئے اپنی فیکلٹی او ر طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو تلقین کی کہ وہ سکورز کو حا صل کر نے کے لئے اپنی پو ری کو شش کریں نہ کہ سکورز کی بھیک ما نگیں۔ پروفیسر آصف ملک نے یو نیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے اور یو نیورسٹی میں بے پناہ ترقیاتی کام کر وانے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ۔ اُنہوں نے پروفیسر محمد نعیم خالد کا بھیشکریہ ادا کیا کہ وہ تشریف لائے اور یہ یو نیورسٹی کے لئے با عث اعزاز ہے۔

[nggallery id=174]