شعبہ اسلامیہ و عربی گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی کے زیرِ اہتمام تیسری سالانہ محفل میلادِ مصطفیﷺ برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا۔اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر ثریا ذاکر نے کہا کہ ایسی محا فل کا انعقاد دل و دماغ کی پا کیزگی کے لئے ضروری ہے۔ذکر مصطفےٰ کا ئنات کی بلند ترین حقیقت ہے اور اللہ تعا لیٰ تک رسائی کا ذریعہ ہے۔ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اُن کی روحانی نگہداشت بھی ہو نی چا ہئے۔ڈاکٹر عمرانہ وسیم نے نعت کی تا ریخ اہمیت اور آداب پر روشنی ڈالی ۔ ترکی نژد سکالر عا ئشہ گل نے کہاکہ ایسی محا فل حب نبوی میں اضا فہ کا سبب ہے۔ ترکی اگرچہ سیکو لر ملک ہے لیکن عوام کے دل محبت رسول سے سرشار ہیں ۔ نبیرہ عندلیب گل ایم پی اے نے کہا کہ معا شرے سے انتشار اور تفرقے کے خا تمے کے لے اخلاق نبوی اور محا فل اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ہما رے پیغمبر نے معا شرے سے بے اعتدالی دور کر نے کے لئے محبت اخوت، مسا وات اور ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔ محفل میلاد میں جی سی یو اور جی سی یو برائے خوا تین مدینہ ٹا ؤن کی طا لبات بڑی تعداد میں شا مل ہو ئیں۔ تقریب میں طا لبات نے نعت خوا لی بھی کی۔