Leadership Training Programme for Senior Management & Administrators of HEIs of Pakistan
Posted on: 11 Apr 2014
سیکھنے کا عمل ساری عُمر جاری رہتا ہے اور انسان چاہے جتنا بھی سیکھ لے گنجائش پھر بھی باقی رہتی ہے مجھے بے حد مسرت ہے کہ ہماری جامعہ کے رجسٹرار شیخ محمد ایوب ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے انگلینڈ میں منعقدہ کیسکینڈنگ ٹریننگ میں شریک ہوئے اور وہاں سے جو کچھ سیکھ کر آئے ہیں ہم اُمیدکرتے ہیں کہ اپنے تجربات سے جامعہ کے تمام اکیڈمک سٹاف اور انتظامیہ کو اُن سے سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔ اِن خیالات کا اظہارجامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیرنے جامعہ میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران کیا ۔جس میں جی سی یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف نے شرکت کی اس مو قعے پر جامعہ کے رجسٹرار شیخ محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے یہ امر باعث فخرہے مجھے یہ اعزاز حاصل ہواکہ میں انگلینڈ میں اس کیسکینڈنگ ٹریننگ میں شامل تھا ۔جہاں مختلف بیس یونیورسٹیوں کے ڈینز، پروفیسر اور رجسٹرارز بھی اس ٹریننگ کا حصہ تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن ایسی ورکشاپس سیمینار ایورینس سیشن اور ٹریننگ میں پاکستان کے مختلف تعلیمی ادارؤں کے اساتذہ اور سٹاف کو اُن ٹر یننگز کا حصہ بناتا جہاں ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے ۔ اُنہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے اس ویژن کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ جامعہ کے آ فیسرز کو ایسی ٹریننگ میں بھجواتے ہیں ۔ تاکہ وہاں سے سیکھنے کے بعد وہ اُن تجربات کی روشنی میں اپنی ورکنگ کومزید فعال بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے رجسٹرار بھی شامل تھے اور یقیناًایسی ٹریننگز کے ذریعے ہمارے تعلیمی ادارؤں کے آفیسرزکو زیادہ جدید آگاہی حاصل ہوگی۔اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار شیخ محمد ایوب نے مزید کہا کہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن لرننگ اینو یشن ڈویژن کے ڈائریکٹر عتیق احمد کھوڑو اور ڈپٹی ڈائریکٹر معین قریشی نے تفصیلی طور پر کورس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آمنہ نور ملک کی تمام شرکاء کو ٹرینگ ہدایات کی روشنی میں کورس کے متعلق آگاہی دی۔ اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کورس سے واپسی پر کیس کیڈنگ
Cascading
ٹریننگ کا انعقاد کریں اس سے متعلق جامعہ کے رجسٹرار شیخ محمد ایوب نے اس حاصل کردہ ٹریننگ کے بعد اپنی جامعہ کے آفیسرز کو واپسی پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اگر ایسی ماسٹرز ٹریننگ کا انعقاد کروایا جائے تو یقیناًپاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریننگ کے ذریعے مزید ٹرینرز پروڈیوس کئے جا سکتے ہیں۔ اس موقعے پر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر صدیقی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کے ہر تعلیمی ادارے میں بہتر معیار تعلیم ہو اور ہم نے اس سلسلے میں ہائرایجوکیشن کمیشن کو چوبیس24ڈیپارٹمنٹ مکمل کر کے رپورٹ دی ہے۔اور ہماری محنت تعلیم کے میدان میں اس ملک کی تقدیر بدلے گی۔ ہمیں اپنی اپنی فیلڈ میں محنت کرنا ہو گی تاکہ ملک کو تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کیا جا سکے۔ اس موقعے پر جامعہ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چوہدری محمد مشتاق نے کہا اچھا آفیسراچھا ایڈمنسٹریٹر وہ ہوتا ہے جسمیں بہتر قوت فیصلہ ہو وہ پریشر برداشت کرسکتا ہو۔ اس میں برداشت کا مادہ آفس سٹاف سے زیادہ ہو انہوں نے مشورے رائے کو بھی اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ یقیناًاسطرح اچھا فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ سب سے اہم قوانین کے دائرے میں فیصلہ کریں گے تو کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔اس موقعے پر ٹریننگ ایورینس سیشن میں موجود جامعہ کی ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کشور ناہید رانانے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ ایک بہت اچھی روایت ہے کہ ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے اشتراک سے دوسرے ممالک میں ایسی ٹریننگز کا انعقاد کیا جا تا ہے ۔جہاں ہمارے تعلیمی ادارؤں کے انتظامی امور سے تعلق رکھنے والے آفیسرزشریک ہو تے ہیں اُنہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے تو بہتر ہو گا بلکہ ماسٹر ٹریننگ سیشن بھی ہو نے چاہئے ۔ تاکہ وہاں سے ٹریننگ لینے والے آفیسر ز پاکستان آکر مزید ٹرینرز پروڈیوس کرسکیں اور یوں سلسلہ جاری رہے گا تو پاکستانی تعلیمی ادارؤں میں اس کا بہتر اثر پڑے گا ۔ انگلینڈ سے کیسکینڈنگ ٹریننگ حاصل کرنے والے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے رجسٹرار شیخ محمد ایوب نے جامعہ کے سٹاف سے اپنے تجربات بیان کئے اور اُن تجربات کی روشنی میں ایورینس سیشن میں پریکٹس بھی کی گئی۔اُمید کی جاتی ہے کہ اس ایورنیس سیشن سے جامعہ کی انتظامیہ استفادہ کرے گی۔