Inauguration of Lincoln Corner by American Ambassador in Pakistan Mr. Richard Olson
Posted on: 21 Jan 2014
پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچر ڈ اولسن نے جی سی یو نیورسٹی کی نئی لا ئبریری میں لنکن کا رنر کا افتتاح کیا۔لنکن کارنر دو ملکوں کے طلباءء و طا لبات اور فیکلٹی کے درمیان انفار میشن منسٹر کا کردار ادا کرے گا۔ امریکی سفیر نے افتتاح کے بعد کچھ وقت طلباء و طا لبات کے ساتھ دو ستانہ ما حو ل میں گزارا۔ اس دوران طلباء نے اُنہیں بتا یا کہ وہ لنکن کا رنر سے کیا تو قعات رکھتے ہیں ۔ امریکی سفیر نے کہا کہ اِس کا رنر کے توسط سے دونوں ملکوں کے طا لب علم انٹر نیٹ کے ذریعے با ہمی را بطے میں رہیں گے اور تعلیمی، سا ئنسی اور ثقا فتی سطح پر تبا دلہ خیال کر سکیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس کا رنر کا قیام امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان مضبوط شرا کت داری کا مظہر ہے ۔ تقریب کے اختتام پر طلباء و طا لبات نے سفیر کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا یا۔ افتتاحی تقریب سے قبل امریکی سفیر نے وائس چا نسلر ڈاکٹر ذاکر حسین ،ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی، ڈاکٹر ریا ض الحق طارق، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹو سائنسز ڈاکٹر پر ویز عظیم اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لر ننگ ڈاکٹر طا ہر تو نسوی سے کمیٹی روم میں ایک غیر رسمی ملا قا ت کی اور لنکن کا رنر کے اغراض و مقا صد پر روشنی ڈالی۔