Two Days Awareness Seminar on Environmental Radioactivity in Collaboration with Pakistan Nuclear Regularity Authority
Posted on: 27 May 2014
جی سی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افےئرزاور پاکستان نیوکلےئر ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ’’ ماحولیاتی تابکاری کے مضراثرات اور ان کا تدارک‘‘ کے موضوع پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد اقبال ہال میں کیا گیا۔جس میں پاکستان نیوکلےئر ریگولیٹری اتھارٹی سے آمنہ اور ہما اقبال نے شرکت کی اور ورکرز،عام لوگوں اور ماحول کو ریڈی ایشن کے نقصان دہ اثرات سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ نیوکلےئر ٹریٹمنٹ کرواتے وقت ٹائم ،ڈسٹنس اور شیلڈنگ کو مدنظر رکھنا چاہیے اور فاصلے پر رہنا چاہیے اور ریڈی ایشن کے پاس جانے سے پہلے شیلڈنگ سے خود کو محفوظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی ایشن کے ذریعے جسم کے خلیوں پر مضر اثرات پڑتے ہیں اور کینسر کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے انتہائی ضرورت کے وقت ریڈی ایشن کی شعاعوں کے پاس جانا چاہیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں اس موقع پر جی سی یونیورسٹی کے رجسٹرار شیخ محمد ایوب اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افےئرز ڈاکڑ ندیم سہیل نے پاکستان نیوکلےئر ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندگان اور سیمینار کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ یہ بہت اہم سیمینار ہے اور آئندہ بھی ایسے سیمینارز کرواتے رہیں گے۔