Government College University Faisalabad

Workshop in Department of Education

Posted on: 06 Oct 2011

 جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ اور ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونے کے لیے اساتذہ کو جدید تعلیمی تقاضوں اور رجحانات سے متعارف کروانا ہوگا تا کہ وہ نئی نسل کی تربیت بہتر انداز سے کر سکیں اس سلسلے میں ہائیرایجوکیشن کمیشن بھرپورکردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ”اساتذہ کی پیشہ وارانہ قابلیت کو بڑھانے “ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ جی سی یونیورسٹی نے مختصر عرصہ میں 125پی ایچ ڈی اساتذہ کی خدمات حاصل کر لیں ہیں جن میں بعض اپنے شعبوں میں نمایاں نام رکھتے ہیں اس کے علاوہ نوجوان اساتذہ کی بھی تعلیمی صلاحیتیں اور استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یونیورسٹی امسال اپنے وسائل سے 23کروڑ روپے بچت کر کے سوشل سائنسز بلاک کی تعمیر خود کرے گی جس پر کام کا آغاز جلد ہو جائے گا، وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں داخلوں کے عمل میں میرٹ کے نفاذ کے لیے تمام عمل کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد آصف ملک نے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور افادیت پر روشنی ڈالی، ورکشاپ ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں تقریباً یونیورسٹی کے35اساتذہ کر ٹرنینگ دی جائے گی ۔

[singlepic id=732 w=320 h=240 float=center]