Government College University Faisalabad

Anual Function in Department of English

Posted on: 02 Feb 2011

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ انگریزی زبان قابلیت کا معیار بن چکی ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانےو الی زبان کی وجہ سے یہ اب ایک بین الاقوامی زبان کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام سالانہ فنگشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم ای لرننگ اور ریڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جی سی یونیورسٹی جلد بین الاقوامی دھارے میں شامل ہو جائے گی۔ مفاہمت کی یاداشتوں کے سلسلے میں مختلف اداروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے تلخ دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں ہائر ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دینی ہو گئی کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی ہم ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی عظمت رفتہ کی بحالی میری ترجیح ہے اور جلد یونیورسٹی کے اندر لوگ تبدیلی محسوس کریں گے۔ اس موقع پر شعبہ انگلش کے انچارج مظہر حیات نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں رجسٹرار شیخ محمد اکرم ، ڈائریکٹرکیو ای سی ، ڈاکٹر زبیر صدیقی ، سیکریٹری وائس چانسلر خرم شہزاد قریشی ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان و دیگر بھی موجود تھے۔