جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اورتہذیب کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور پاکستان کافنون لطیفہ اور آرٹ میں ایک علیحدہ مقام ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آ ف ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن میں سٹوڈنٹس کے تھیسزکی تین روز نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلباءو طالبات کی طرف سے فیصل آباد میں فیشن کے نئے رحجانات متعارف کروانے اور آرٹ کی ترویج کے لیے خوبصورت فن پاروں کی نمائش سجائی کہ جسے حاضرین نے بے حد سراہا، وائس چانسلر نے کہا کہ طلباءکے مابین مقابلے اور نمائشیں ان کی چھپی ہوئی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موجب بنتے ہیں اور جی سی یونیورسٹی طالب علموں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو باہر لا کر اپنی قابلیت کا لوہا منوانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔ نمائش کے موقع پر FITFDکی ڈائریکٹر تہمینہ افضل نے انسٹیٹیوٹ میں ہونے والے تخلیقی کام کے متعلق وائس چانسلر کو بریف کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار شیخ محمد اکرم ڈین ڈاکٹر طاہرتونسوی بھی موجود تھے۔


