انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائننگ ایسے کورسز متعارف کروائے جو ٹیکسٹائل اینڈ فیشن انڈسٹری کی ضروریات پوری کریں۔ اِن خیا لات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے چیمبر آف کا مرس کے عہد یداران کے انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے صدر اور عہدیداران کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یو نیورسٹی کے تمام شعبے اپنی فنی مہارت کے ساتھ چیمبر آف کامرس کے کسی بھی پرا جیکٹ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ ڈین سو شل سائنسز ڈاکٹر شہباز عارف نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائن تہمینہ افضل تمام اسا تذہ اور طلباء انتہائی محنت اور جانفشانی سے اپنے شعبے کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ اُن کی کارکردگی قا بلِ داد ہے۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کے صدر سہیل بن راشد نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ فیشن ڈایزئننگ کامرس کے ایک فلور کی ڈیزائننگ اور رینویشن کا پراجیکٹ کریں۔ انسٹیٹیوٹ کے کام کا معیار انٹرنیشنل لیول کا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر وائس پریذڈنٹ ریاض الحق نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کی قیادت میں جی سی یو نیورسٹی کی ترقی ہمارے لئے فخر کا با عث ہے۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کے وائس پریذڈنٹ چو ہدری محمد اصغر نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ نے طلباء و طا لبات کو پرو فیشنل ٹریننگ دیکر لو کل انڈسٹری کے لئے آسانی پیدا کر دی ہے۔ فیصل آباد کی انڈسٹری کو فیشن اینڈ ڈیزائننگ کے لئے انٹر نیشنل معیار کے ما ہر جی سی یو سے مل جا ئیں گے۔ اس مو قع پر چناب لمیٹڈ کے ڈائریکٹر پروسنگ میاں محمد فرحان نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے وزٹ کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ یہاں پر طا لب علموں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایجو کیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس مو قع پر کو ارڈنیٹر تہمینہ افضل نے کہا کہ ہم معیار قائم کر رہے ہیں۔ ہمارے طلباء و طا لبات تمام آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائننگ کے طلباء و طا لبات کا مقا بلہ کر سکتے ہیں ۔ ہمارا سلیبس انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ممتحن تمام بڑے ملکی آرٹ کے اداروں سے بلوائے جاتے ہیں تا کہ اس میدان میں میرٹ پر پو را اُتر سکیں ۔