جی سی یونیورسٹی کے نویں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح گزشتہ روز ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر پرویز عظیم نے کر دیا ہے۔ اس موقع پر پروقار رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںیونیورسٹی کے 34ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کھیلوں کا افتتاح یونیورسٹی تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اتھلیٹ واجد علی نے مشعل روشن کر کے کیا۔ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طالبات نے اپنے مخصوص اور منفرد لباس میں مارچ پاسٹ پیش کیا اور مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر پرویز عظیم نے کہا کہ موجودہ گھنٹن زدہ ماحول میں بہار کے آغاز کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی طرف سے کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز سٹوڈنٹس کو تفریح فراہم کرنے کا بہترین موقع ہے اور تمام طلباءکو اس میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ پیدا کرتا ہے۔ یونیورسٹی کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر رجسٹرار شیخ محمد اکرم ، ڈائریکٹرسپورٹس چوہدری رفیق واہلہ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز عتیق الرحمان خاں، ذیشان احمد خاں اور مس سلمیٰ عنبر بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھیں ۔جی سی یونیورسٹی کے نویں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب آج شام 3بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین ہونگے جو کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءو طالبات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کریں گے۔
[nggallery id=21]
