سو شیا لو جسٹ معا شرے کے انجینئر ہو تے ہیں جو دُنیا کے ہر ملک میں ابھرتے معا شرتی مسائل پر قا بو پا نے کیلئے مضبو ط پلا ننگ کر تے ہیں۔ہمیں سکول کی سطح سے تعلیم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے معیار تعلیم کا نہ ہو نا تعلیم کے مقصد کو بر باد کر دیتا ہے ہمیں ہر لمحہ پڑھنا اور سیکھنا چا ہئے مزید ملک میں بڑھتے ہو ئے مسا ئل کے حل کے لئے اور اُن پر قا بو پا نے کیلئے ہما ری جا معہ میں ایسے سیمینار ز ورکشاپس اور کانفرنسز کا انعقاد ضروری ہے کیو نکہ اسی طرح ہما ری جامعہ کے سوشیالو جسٹ ملکی خدمت میں خود کو پیش پیش رکھ سکتے ہیں جس کا اثر ملکی ترقی پر مثبت پڑھے گا جو جا معہ کے لئے با عث اعزاز ہے اِن خیا لات کا اظہار جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپرو فیسرڈاکٹر ذاکر حسین نے شعبہ سو شیا لوجی کے زیر اہتمام سوشل ایشوز آف پاکستان کے موضوع منعقدہ ایک روزہ نیشنل کا نفرنس میں کیا ۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سو شل سائنسز پر وفیسر ڈاکٹر شہباز عارف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر معا شرے کو تشکیل دینے میں سو شیا لو جسٹ ہمیشہ اہم کردار ادا کر تے ہیں اور ملک میں بڑھتے ہو ئے مسا ئل کو حل کر نے کیلئے ہما ری جا معہ کے سو شیا لو جسٹ پو ری دُنیا میں اِن پر قا بو پا نے کیلئے اپنی بھر پور ورکنگ میں مشغول ہیں اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ایسی کا نفرنسز سیمینار اور ورکشاپس کروا کر ملک میں معا شرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ایک روزہ نیشنل کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شعبہ عمرا نیات کے چےئر مین پر وفیسر ڈاکٹر حق نواز نے کہا کہ اس سیمینار کو کروانے کا ہمارا ولین مقصد یہ ہے کہ ہم مُلک میں اُبھرتے مسا ئل کی نشا ندہی کریں اُنہوں نے کہا کہ آج ہما را وطن بہت سی مشکلات میں گھیرا ہو ا ہے جن میں ہمیں صاف پانی بجلی، سوئی گیس دہشت گردی بہتر تعلیم کا حصول جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ہمیں بحثیت ما ہر عمرا نیات ان مسائل کے حل کیلئے کو شش کرنا ہو گی تا کہ ہم خو شحال زندگی بسر کر سکیں ۔ اُنہوں نے مو جودہ حکو مت کی اِس حوا لے سے کو ششوں کو سرا ہا اور کہا کہ ہمیں اپنے ملک سے غربت کو ختم کر نا ہے اور اس کیلئے ہمیں ایسے پرا جیکٹس پیش کر نا ہو ں گے جس پر عمل کے ذریعے ہم غربت سے چُھٹکارا پا سکیں اِس کے ساتھ ساتھ ایک وہ کمیونٹی جو کہ نشے پر لگ چُکی اُنہیں وآپس لا نا ہو گا کیو نکہ یہ لوگ قا بل ترس ہیں انہیں ہما ری ضرورت ہے لہذا پا کستان میں مختلف این جی اوز کو ساتھ ملاکر چلنا ہو گا ۔ اور جامع پلا ننگ کے ذریعے ہی ہم ملک میں بڑھتے مسا ئل کا خا تمہ کر سکتے ہیں اس مو قعے پر پا کستان بھر سے آئے مختلف تعلیمی اداروں کے ما ہرین عمرا نیات نے پیپرزپڑھے اور سفا رشات پیش کی جن میں سو گو دھا یونیورسٹی کے پرو فیسر بابک محمود اور قا ئداعظم یو نیورسٹی اسلا م آباد کے ڈاکٹر زمان شا مل تھے۔ اس مو قعے پر ملکی ابھرتے مسائل کے حوا لے سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ عمرا نیات کے طلبہ نے خا کے پیش کئیے ۔