نعت پڑھنا کہنا نعت کہنا ہر مسلمان اسے اپنے لئے عزت سمجھتا ہے ۔ نعت کہنے کیلئے صرف قدرت اظہار کا ہو ناہی کا فی نہیں بلکہ حضور اکرم سرور کو نین ﷺ سے بے پناہ محبت کا ہو نا بھی لا زمی ہے اور محبت بھی ایسی ہو جو بعد از خدا بزرگ وبرتر قصہ مختصر کی گہرا ئیوں میں ڈوب کر کی جا ئے اِن خیا لات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتا می تقریب کے دوران شعبہ علوم اسلا میہ کے چےئر مین پروفیسر ڈاکٹر ہما یوں عبا س شمس نے کیا ۔ اس مو قعے پر سید منظو ر الکو نین شاہ نے نعت کے آداب کے حوا لے سے گفتگو کی اُنہوں نے کہا نعت رسو ل مقبول ﷺ کہتے ہو ئے اپنے آپ پر وہ کیفیت طا ری کر لینی چا ہئے جیسے ہم مو اجھ رسول پر مو جو د ہیں ۔ اس مو قعے پر سید سلما ن کو نین نے اپنا نعتیہ کلام سنا یا ۔ اس اختتا می سیشن میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ علوم اسلا میہ کے پروفیسر ڈاکٹر عمر حیات انصاری نے کہا کہ نعت مختلف طرزو سے پڑھی جا تی ہے اور یہ کلام پر منحصر ہے کہ اس کو کس پر پڑھا جا ئے ۔ اس مو قعے پر شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر عثمان صدیقی نے کہا کہ ایسے مقا بلہ جات میں پڑھے جا نے والے کلام کو احسن ہو نا چا ہئے اس مو قعے پر دینی سکالر عطا ء المصطفی نو ری نے بھی نعت کے مو ضوع پر اظہار خیا ل کیا اور کہا کہ خوش نصیب ہو تے ہیں وہ مسلمان جنھیں نعت پڑھنے کا مو قع ملتا ہے۔ اور یہ اللہ کے محبوب ﷺ کی تعریف ہو تی ہے لہٰذا ہمیں کو شش کر نی چا ہئے کہ ہم اس حوا لے سے اپنی تمام صلا حیتوں کو بروئے کار لا تے ہو ئے پو ری لگن کے ساتھ اللہ کے نبی ﷺ کی نعت پڑھیں یقیناًہمیں اس کا اجر ملے گا ۔ اس نعتیہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شعبہ علوم اسلامیہ کے چےئر مین پرو فیسر ڈاکٹر ہما یو ں عباس شمس نے نعت پڑھنے والے طلباء اور طا لبات کو سر ٹیفکیٹس سے نوا زہ اس مو قعے پر پرو فیسر ڈاکٹر ہما یوں عباس شمس نے کہا کہ جہاں ہما ری جا معہ میں کھیل اور تعلیم کے فروغ کے حو الے سے مختلف سیمینار ورکشاپس اور ایورنس سیشنز منعقد کر وائے جا تے ہیں اُسی طرح جا معہ کے شعبہ علوم اسلامیہ میں بھی ایسی نعتیہ تربیتی ورکشاپ کر وائی جا تی ہیں تا کہ جا معہ کے سٹو ڈنٹس میں دینی تعلیمات کو زیا دہ سے زیادہ انسرٹ کیا جا سکے تا کہ وہ دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی طرف بھی اپنا رحجان قائم رکھیں ۔اُنہوں نے کہا کہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کی خوا ہش پر ہما رے ڈیپا رٹمنٹس میں ایسے سیمینار ز اور تربیتی سیشن منعقد کر وائے جا تے ہیں تا کہ ہما رے طلباء اور طا لبات ان سے بھر پور فا ئدہ اُٹھا تے ہوئے صرا ط مستقیم پر چلتے ہوئے اپنی زندگیاں بسر کریں اور ڈگریاں حا صل کر نے کے بعد اسلام کی خدمت میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔