Government College University Faisalabad

Seminar on Entrepreneurial in Pakistan

Posted on: 16 May 2014

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں آر۔ بی ۔سنز اور پیڈز کے تعاون سے Entrepreneurial in Pakistan کے موضوع پر طلباء وطالبات کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد گذشتہ روز فیض احمد فیض ہال میں منعقد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر حضور محمد صابر اور ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر پرویز عظیم تھے۔ جبکہ گیسٹ سپیکر میں دانیال صدیقی اور علی یذدانی ، رمیض انصاری، مظہر جاوید، ملک اسد تھے۔ طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ۔دانیال صدیقی نے کہا کہ بزنس ایڈمنسٹریشن کا شعبہ آج کل کے دور میں ملک کی ترقی وخوشحالی اہم کردار ادا کر تا ہے۔کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں بزنس اس کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔جس کے بغیر معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا ۔لہذا ایسے طلباء وطالبات جو بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے کا انتخاب کرتے ہیں انھیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ محنت اور لگن سے کا م کریں ۔کیو نکہ اس ٹریننگ سیشن کا مقصد اُن طلباوطالبات میں خود اعتمادی اور احساس پیدا کرنا ہے جن کو اس فیلڈمیں درپیش مشکلات ہیں ۔کیو نکہ آج کے دور میں بزنس کرنا انتہائی مشکل ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ تجربہ ہر فیلڈمیں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور تجربے کی بناء پر ہی ہم اپنے ملک کی معیشت کوصیحح انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں لہٰذابہترین بزنس کے لئے تجربے کے سا تھ سا تھ اس کے تما م اصولو ں اور ضابطوں سے واقف ہو نا ناگزیر ہے ۔کیونکہ عملی کام ہی انسان کو خود اعتما د اور مضبوط بنانے میں اہم کر دار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ انہوں طلبا و طالبات سے بزنس سے متعلق مسائل اور ان کو حل کرنے کے بارے میں اپنی تجا ویز پیش کیں ۔سیشن کے اختتام پر انہو ں نے جی سی یو نیو رسٹی فیصل آباد کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جی سی یو کا ایسے ڈسکس سیشن کا انعقاد کروانا ایک شاندار قدم ہے۔جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔کیو نکہ ایسے سیشن سے طلباوطالبات کو جاننے اور سیکھنے کا موقع ملے گا ۔سیشن کے اختتام پر انہوں نے تمام طلبا وطالبات و حاضرین کا شکریہ ادا کیا جن کی بھرپو ر شرکت سے سیشن کا میا ب بنایا۔