2nd Day of 1st International Conference on Applied Chemical, Biological and Aquatic Life Sciences
Posted on: 20 Feb 2014
کو الٹی ایجو کیشن کے بغیر ہم کسی ملک کا مقابلہ نہیں کر سکتے یو نیورسٹیوں میں فیکلٹی تین سال کے عرصہ کے لئے رکھی جا نی چاہئے تین سال بعد اسے انٹرنیشنل معیار کے مطا بق چیک کر کے ریگو لر کر نا چاہئے ۔ ان خیا لات کااظہار پرو فیسر ڈاکٹرعطاء الرحمن نے پہلی انٹرنیشنل کا نفرنس کے دوسرے روز خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے
Massive Open Online Course
کے با رے میں بتا یا جس پر وہ گزشتہ دو سالوں سے کام کر رہے ہیں جس کی ویب سائٹ کاافتتا ح صدر پاکستان نے گزشتہ مہینے کیا ۔ دنیا کی بہترین یو نیورسٹیز جیسا کے سٹین فورڈ ، ییل اور خان اکیڈ می کے لیکچر اس ویب سائٹ
پر مو جو د ہے اس سسٹم میں دنیا کے بہترین پر وفیسرز مو جو د ہیں ۔ سکول کالج اور یو نیورسٹی کے طلباء ان سے استفادہ حا صل کر سکتے ہیں اُنہوں کے ایچ ای سی کے کردار کو سراہا اور بتا یا کہ انڈیا بھی آج ایچ ای سی کی پیروی کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے طلباء کو مخا طب کر تے ہوئے کہا کہ آپ کو تحقیقی مطا لعہ کر نا چاہئے اگر آپ کو دو فیصد بھی کا میا بی کا امکان ہو تو آپ کوسو دفعہ کو شش کر نی چاہئے اور نا کا میوں سے گھبر انا نہیں چاہئے ۔