1st International Conference on Applied Chemical, Biological and Aquatic Life Sciences
Posted on: 18 Feb 2014
دنیا کی بہت ساری یو نیورسٹیوں کو دیکھا لیکن وہ محلات کے سو اکچھ نہیں کسی یو نیورسٹی کا اندازہ اُس کی ظا ہری حا لت سے نہیں بلکہ اُس کے مشن ،فیکلٹی اور عزت سے لگا یا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لیڈر شپ کسی بھی ادارے کو مضبوط کر سکتی ہے ڈاکٹر ذاکر حسین صیحح سمت میں کام کر رہے ہیں ۔ہیو من ریسورس کسی بھی ملک کا سرمایا ہو تے ہیں تعلیم کے ذریعے ہی آپ نئے آئیڈیاز تخلیق کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عطاء الرحمن پریذڈنٹ پاکستان اکیڈمی آف سائنسزنے جی سی یو نیورسٹی کے زیر اہتمام اپلائیڈ کیمیکل با ئیو کیمیکل اینڈ لائف سائنسز (ایجو کیشن اینڈ سائنس ایکسپو) کے مو ضوع پرہونے والی تین روزہ پہلی انٹر نیشنل کا نفرنس میں کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ جب میں نے یو نیورسٹی کا چارج سنبھالا تب یو نیورسٹی میں صرف پانچ پی ۔ایچ ۔ڈی سکالر تھے اور آج اللہ کے فضل سے صرف کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں ہمارے پاس ستر سکالرہیں ۔اور اسی طرح اب جی سی یو نیورسٹی ایچ ای سی رینکنگ میں پا نچویں اور پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے۔ میر ا مشن تعلیم،تعلیم، تعلیم ہے۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر عطاء الرحمن کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کانفرنس بھی اُن کے نام وقف کی۔ ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی نے آنے والے تمام مہانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمن کی ہا ئر ایجو کیشن میں اور خاص طور پر سائنس کے شعبہ میں بے شمار خدمات ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ہم ان مسائل کو محنت کر کے ہی ختم کر سکتے ہیں ۔ کانفرنس کے مہمانِ خصو صی وائس چانسلر جی سی یو نیورسٹی ذاکر حسین اور مہمان گرامی پریذڈنٹ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز ڈاکٹر عطا ء الرحمن اور دیگر مہما نو ں میں ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی ، جرمنی سے Hugal Herbert Dr.سویڈن سے El.Syed.H.El Ashry اور ڈاکٹر اقبال چو ہدری نے شرکت کی ۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذا کر حسین نے ڈاکٹر عطاء الرحمن کو شیلڈ اور گولڈ میڈل سے نو ازہ اور ڈاکٹر اقبال چو ہدری، Hugal Herbert Dr.،El.Syed.H.El Ashryکو شیلڈز پیش کیں ۔