Government College University Faisalabad

Workshop on Web Technologies and Oracle Solaris

Posted on: 30 Apr 2014

جی سی یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام ’’ ویب ٹیکنالوجی اینڈ اوریکل سولیرس ‘‘ کے مو ضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر حسین ہال میں ہوا۔ جس میں طلباء کو جدید ویب ٹیکنالوجی سے متعارف کروایا گیا۔ ورکشاپ کے سپیکر جناب حسن محمود نے طلباء کو بہت سے جدید سافٹ وےئر کے استعمال کے طریقے اور ان کی مدد سے ایک پروفیشنل ویب سائٹ بنانا سیکھایا۔ اس موقع پر ستارہ انڈسٹریز سے آئے سپیکر جناب شاہد الحق نے طلباء کو ڈیٹا وےئر ہاؤس اور ایک جامع ڈیٹا بیس اوریکل سولیرس سے متعارف کروایااور اس کی تکنیکی اصلاحات کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ طلباء کے پاس ایک بہت اچھا موقعہ ہے انہیں دوران تعلیم پریکٹیکل کام شروع کردیا جائے۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سٹڈیزڈاکٹر رمضان طالب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس سے طلباء کو جدید علوم اور ان کی استعمال کے بارے میں آگاہی ملتی ہے اور اس طرح طلباء کا انڈسٹری سے لنک مضبوط ہوتا ہے۔ اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم آئندہ بھی ایسی ورکشاپس کرواتے رہیں گے تا کہ طلباء زیادہ سے زیادہ پریکٹیکل کر سکیں۔ورکشاپ کے آخر پر ڈاکٹر رمضان طالب نے تمام شرکاء اور قابل احترام سپیکرز کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے سپیکرز کو شیلڈز اور ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔