جی سی یو نیورسٹی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ اور کا لج آف کمپیو ٹر سا ئنس اینڈ انفارمیشن سٹڈیز کے با ہمی اشتراک سے دو روزہ ’’ٹیک فےئر2013‘‘ اختتام پذیر ہوا ۔ ٹیک فےئر میں انجینئرنگ ، کمپیو ٹر سائنس اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی نامور یونیورسٹیوں پنجاب یونیورسٹی لاہور ،فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد، رفاہ یونیورسٹی کیمپس فیصل آباد، این ایف سی فیصل آباد، آئی ایم آئی ٹی و دیگر کی 170ٹیموں نے مختلف مقابلوں میں حصّہ لیا اور انڈسٹریز کے 40 سے زائد سٹال لگا ئے گئے۔ مختلف مقابلو ں میں مجموعی طور پر اوّلپوزیشن جی سی یونیورسٹی،دوسری پوزیشن نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب یونیورسٹی نے حاصل کی۔ ٹیک فےئر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ابرا ہیم انچارج الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جاب فےئر میں طلباء کی دلچسپی اور پذیزائی کو دیکھتے ہوئے آئندہ بھی ہم مزید پروگرام ترتیب دیں گے تا کہ شعبہ اور انڈسٹری میں رابطے قائم رہیں اور ہم انڈسٹری کی ضروریات پوری کر سکیں ۔ کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر رمضان طالب نے کہا کہ ہمارے طلبہ علمی وتخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں شعبہ کمپیو ٹر سائنس جی سی یو نیورسٹی انڈسٹری کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ ۔ اختتامی تقریب کے آخر میں مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلبہ اور اسٹالز لگانے والوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔