Government College University Faisalabad

One Day Workshop on Vacuum Science and Technology

Posted on: 20 Jan 2014

پاکستان کی تقدیر بدلنے میں نو جوان نسل اہم کردار ادا کرے گی ۔ جی سی یو نیورسٹی کے طلباء اسا تذہ اور ورکشاپ کے آرگنا ئزر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اِن خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر اعجاز مختار چےئر مین ڈاکٹر عبد القدیر خا ن ریسرچ لیبا رٹریز نے ویکیوم سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے مو ضوع پر ہو نے والی ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ ویکیوم سائنس اینڈ جدید ٹیکنا لوجی کے استعمال نے روز مرہ زندگی کو سہو لیات مہیا کی ہیں ۔ آج کی ورکشاپ سے طلباء و طا لبات اِس ٹیکنالوجی کو سمجھ سکیں گے اور اسکو بہتر استعمال کر کے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یو نیورسٹیوں کا بنیادی کام انسانی ذہن کو بنانا اور اُسکی نشو نما کے لئے ما حو ل مہیا کر نا ہے ۔ ہم پو ری کو شش کر رہے ہیں کہ اپنے طلباء کو سیکھنے کے لئے بہترین ما حول اور جدید سہو لیات مہیا کر رہے ہیں ۔ ہما را ٹا رگٹ ہے کہ ہم انٹر نیشنل یو نیورسٹیز کے درمیان اپنا مقام بنا لیں اور ہما ری معیاری تعلیم ہما ری پہچان ہو۔ ہما رے طلباء اور اسا تذہ محنت اور لگن سے کا م کر رہے ہیں اور مجھے بھر وسہ ہے کہ ہم اپنے مقا صد میں کا میاب ہو سکیں تا کہ پا کستان کی تعمیر و ترقی میں ہم اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ ورکشاپ کے دوسرے ریسورس پرسن ڈاکٹر جاوید احسن بھٹی پاکستان ویکیوم سوسائیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ویکیوم ٹیکنالوجی کا استعمال انڈسٹریل لیول پر بہت ذیادہ ہے چیئرمین شعبہ ڈاکٹر نا صر امین اور شعبہ فزکس اس ورکشاپ کے لئے مبا رکباد کے مستحق ہیں ۔ورکشاپ میں شعبہ فزکس کے طلباء و طالبات نے ذوق و شوق سے حصہ لیا اور ویکیوم ٹیکنالوجی کے جدید ما ڈلز بھی ورکشاپ میں رکھے گے۔

[nggallery id=177]