Government College University Faisalabad

Seminar on Extrusion Technology

Posted on: 07 Feb 2014

ہم ایکسٹروشن ٹیکنالوجی اپنی یو نیورسٹی کے لئے خریدیں گے تاکہ طلباء اس ٹیکنالوجی سے استفادہ حا صل کر سکیں ۔ان خیا لات کا اظہاروائس چا نسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ڈیپار ٹمنٹ آف فو ڈ سائنس کے زیر اہتمام ’’

Extrusion Technology

کے مو ضوع پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کے یہ بہت اہم مو ضو ع ہے آج کل ہمارے ہاں جو فوڈ پرا ڈکٹس ملتی ہیں وہ کھانے کے قابل ہی نہیں ہیں۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی وائس چا نسلر ڈاکٹر ذاکر حسین اور

Head Extrusion Center in Taxas A&M University USA

پرو فیسر ڈاکٹر ندیم ریاض تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم ریاض نے

Extrusion Technology

پر طلباء کو اپنے لیکچرمیں بتایا کہ ایکسٹروشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت زیادہ اور مختلف قسم کی فو ڈ پرا ڈکٹس بنا سکتے ہیں ۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ بہت جلد اور جرا ثیم سے پاک پرا ڈکٹس بنا سکتے ہیں۔ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی کے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی فو ڈ سائنس کے طلباء کہ لئے مفید ثابت ہو گی ۔ اُنہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ندیم ریاض سے درخواست کی کہ وہ اپنی کتا بیں ہماری فیکلٹی اور طلباء سے ضرور شےئر کریں تا کہ ہمارے طلباء اس ٹیکنالوجی سے زیا دہ سے زیادہ استفادہ حا صل کر سکے ۔جی سی یونیورسٹی کا فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ بہت جلد جرا ثیم سے پاک پرا ڈکٹس بنانا شروع کر دے گا۔