Government College University Faisalabad

Cooking & Poster Competition in Department of Food Science

Posted on: 12 Mar 2014

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور نیو ٹریشنسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سا ئنسز لا ہو ر کے با ہمی اشتراک سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس کے طلبہ کے درمیان کو کنگ اور پو سٹر کمپٹیشن منعقد ہوا۔ جسکا مقصد اچھی خو راک کے استعمال سے صحت مند معا شرہ تشکیل پا تا ہے ۔ اس مو قعے پر جا معہ کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کو بہتر خوراک ملنا اُسکا بنیا دی حق ہے اور ایسے سیمینار ورکشاپس اور مقابلے کروانے سے زیا دہ سے زیا دہ آگا ہی حا صل ہو گی۔ اس کوکنگ مقا بلے کے ججز یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز لاہو ر کی نو رین شہزا دی اور ڈاکٹر آصف تھے جبکہ اس مقا بلے کے آرگنا ئزر انچا رج فو ڈ ٹیکنا لوجی ڈیپا رٹمنٹ ڈاکٹر عمیر ارشد باجوہ نے کہا کہ ایسے سیمینار اور مقا بلے کر وانے سے ہما ری نئی نسل کی حو صلہ افزائی ہو گی تو دوسری جا نب بہترین خو راک کے استعمال سے انسا نی جسم کو فو ائد کے حو الے سے بھی آگا ہی حاصل ہو گی۔ اس مو قعے پر ڈیپا رٹمنٹ کی ڈا ئریکٹر ڈاکٹر نگہت بھٹی نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں اپنی خو راک میں سبزیوں پھلوں کو شا مل رکھنا چا ہئے اس کے استعمال سے انسا نی جسم میں پرو ٹین پو ری ہو تی ہیں اور اس طرح کے سیمینار اور ورکشاپس کروانے سے ہما رے طلباء اور طا لبات میں خوراک کے استعمال کے حوا لے سے خود اعتما دی پیدا ہو تی ہے۔ مزید صحت مند معا شرے میں بہتر خوراک کا استعمال ترقی کا ضا من ہے۔ اِن مقا بلوں میں کو کنگ ایو نٹ میں حرا آصف نے پہلی اور دوسری پو زیشن حرا جبکہ تیسری پو زیشن محمد بلال نے حا صل کی ۔اسی طرح پوسٹر کمپٹیشن میں مِس مہو ش نے پہلی عمیر شبیر نے دوسری جبکہ مس تبسم نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔ اس مو قعے پر جا معہ کے وائس چا نسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جیتنے والے طلباء اور طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں اور کہا کہ مجھے اس ورکشاپ میں آکر مسرت ہو ئی ہے اور انشا اللہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد آئندہ بھی اس روا یت کو زندہ رکھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ہر ڈسپلن میں محنت کر نا ہو گی ۔ اور اسی محنت کے بل بو تے پر ہم ملک کو ترقی کے گراف میں بلند مقام پر لے جا سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے جا معہ کے ڈیپا رٹمنٹ آف فو ڈ سائنسز کو اس حوا لے سے ورکشا پ کروانے کی کو شش کو سراہا ۔اس مو قعے پر منعقدہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر فقیر انجم اور پروفیسر ڈاکٹر جا وید عزیز عوان نے بھی شرکت کی اور جا معہ میں فوڈ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کہ اس کوکنگ مقا بلے اور پوسٹر کمپٹیشن کو سرا ہا۔