جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ طلباءو طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھر پور حصہ لینا چاہیے۔ ذہنی نشوونما کے لیے جسمانی نشوونما بھی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائر یکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی نے ماضی میں قومی کھلاڑی بھی پیدا کیے ہیں اور اب یونیورسٹی کی کھیلوں میں کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رفیق واہلہ اور دیگر بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

