Government College University Faisalabad

Closing of Annual Sports 2014

Posted on: 27 Mar 2014

جی سی یونیورسٹی سپورٹس فیسٹیول گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ اس فیسٹیول میں جی سی یونیورسٹی کے 43ڈیپارٹمنٹ اور 3600طلباء نے حصہ لیا۔جن ممالک کے کھیلوں کے میدان آباد ہو تے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو تے ہیں ہم پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے طلباء و طالبات کو کھیل کے ذریعے تفریح بھی فراہم کرنا اپنا فرج سمجھتے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد زبیر نے جامعہ میں سپورٹس فیسٹیول کی اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے جتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اورکہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کے پڑھائی کے ساتھ ساتھ آپ کھیلوں کے میدان میں بھی جامعہ کا نام روشن کریں گے۔ اُنہوں نے اس ایونٹ کے آغاز سے لیکر اختتام تک بچوں کے نظم وضبط کو سراہا۔ اس مو اقعے پر جامعہ کے ڈائریکٹر سپورٹس رفیق محمد واہلہ نے کہا کہ آپ ہمارے وہ پودے ہیں جنکی آبیاری ہمارے ذمہ ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ آج کا سالانہ ایونٹ خیرت سے اپنے اختتام کو پہنچا ۔اُنہوں نے جامعہ کے سٹاف، اساتذہ اور طلباء و طالبات کا اس سپورٹس ایونٹ کو دیکھنے اور اس میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر ممبر صبوئی اسمبلی الیاس انصاری نے بھی جامعہ میں اس سپورٹس فیسٹیول کو سراہا اور جامعہ میں اس ایونٹ کرانے پر جامعہ کے وائس چانسلر کو خراج تحسین پیش کیایوں یہ فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچا۔ انٹر ڈیپارٹمنٹ بیڈمنٹن مردوں کے مقا بلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس نے پہلی ، ڈیپارٹمنٹ آف کمپیو ٹر سائنس نے دوسری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف جیو گرافی نے تیسری پو زیشن حاصل کی۔ فٹبال مردوں کے مقابلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف ریاضی نے پہلی، ڈیپارٹمنٹ آف کامرس نے دوسری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔ کرکٹ مردوں کے مقا بلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیو ٹر سائنس نے پہلی، ڈیپارٹمنٹ آف لاء نے دوسری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف کامرس نے تیسری پو زیشن حاصل کی۔ رسہ کشی مردوں کے مقابلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف فزکس نے پہلی، دیپارٹمنٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس نے دوسری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف لاء نے تیسری پو زیشن حاصل کی۔ خواتین کے بیڈمنٹن مقا بلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف با ئیو انفارمیٹکس نے پہلی، ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجو کیشن نے دوسری جبکہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔ ٹیبل ٹینس خواتین کے مقا بلوں میں فزیکل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلی، با ٹنی ڈیپارٹمنٹ نے دوسری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس نے تیسری پو زیشن حا صل کی ۔خواتین کرکٹ کے مقا بلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی نے پہلی، ڈیپارٹمنٹ آف بینکنگ اینڈفنانس نے دوسری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔ ٹگ آف وار خواتین کے مقا بلوں میں ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجو کیشن نے پہلی جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف ما ئیکرؤبائیولوجی نے دوسری پو زیشن حا صل کی۔ مردوں کی سو میٹر دوڑ میں محمد اویس ڈیپارٹمنٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس نے پہلی ،جبکہ خواتین میں ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجو کیشن کی ارم مہناز نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔ رکاوٹوں والی سو میٹر دوڑ میں ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجو کیشن کی سلمیٰ یاسین نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔ یونیورسٹی سیکیورٹی گارڈز کی 100میٹر دوڑ میں عبد الخا لق نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔ فیکلٹی سو میٹر ریس ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجو کیشن کے پروفیسر عا مر نواز نے پہلی جبکہ فی میل فیکلٹی کی سو میٹر دوڑ میں فزیکل ایجو کیشن کی میڈم سلمیٰ یا سین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فیکلٹی کے ٹگ آف وار میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی ٹیم نے پہلی پو زیشن حاصل کی ۔ اور میو زیکل چےئر میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار بوائز کے پروفیسر امداد اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلباء کو انعا مات تقسیم کئے گئے۔