Government College University Faisalabad

Seminar on Awareness of Risk Factors and Preventing Heart Attack

Posted on: 23 Apr 2014

جس طرح ہمیں زندہ رہنے کیلئے آکسیجن کی ضرورت ہے اسی کے ساتھ انسانی زندگی میں ورزش اور روزانہ 30منٹ کی سیر بھی ضروری ہے۔اچھی خوراک پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کو بیماریوں سے بچاتا ہے ۔دِل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے انسان کو ڈاکٹرکے پاس جانے سے قبل اپنے حفاظتی اقدامات پر توجہ دینا ضروری ہے۔ آج ہمیں بیماریوں سے بچاؤ کیلئے تعلیمی ادارؤں میں سیمینار ، ورکشاپس اور ایورینس سیشن کروانے کی ضرورت ہے اسطرح ہمارے طلبہء و طالبات میں آگاہی ہو گی جو آج کی نوجوان نسل کیلئے ضروری ہے۔ اِن خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اشتراک سے جامعہ کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیر اہتمام ’’دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات اور وجوہات‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دل کی بیماریاں اور اسکی وجوہات میں دوسری بیماریوں کا بھی ہاتھ ہے جیسے شوگر، بلڈ پریشر، ورزش کا نہ کرنا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے جدید اور تیز دور میں مختلف چینلز سے عوام کی آگاہی کیلئے ٹاک شوز کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں ڈاکٹرز کے آپس میں تبادلہ خیال سے عوام میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ اس موقعے پر سیمینار کے مہمانِ خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر راجہ پرویز اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا یہ سیمینار منعقد کرانا بہت اچھا قدم ہے ۔ اُنہوں نے اس اقدام کے حوالے سے جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری اس جامعہ کے میڈیکل سائنسز کے فائنل ائیر کے طلباء وطالبات کو ساتھ لیکر چلنے کی بھی خواہش ہے وہ ہمارے ساتھ مل کر ورکنگ کریں گے تو یقیناًاس کے بہتر نتائج نکلیں گے ۔ اس موقعے پر سیمینار میں ملک کے معروف ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر فیصل علی نے خصوصی لیکچر دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ دل کا دورہ 40/50سال کی عمر کے لوگوں کو ہی پڑے بلکہ کم عمری میں بھی پڑ سکتا ہے۔ لیکن اگر ہم دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کریں گے تو ہم اِن بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اسکی علامات میں سب سے پہلے انسان کے سینے میں درد ہوتا ہے اور اگر یہ درد 20منٹ سے پہلے رک جائے تو ہم اس درد کودل یعنی(انجائینہ) تصور کرتے ہیں عورتوں میںیہ55سال کی عمر اور مردوں میں 45سال کی عمر میں ایسا ہوتاہے۔اِن کے بعد ڈاکٹر حامد سعید اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض دِل کا اپنے لیکچر میں کہنا تھا کہ ہمیں سگریٹ نوشی اور کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط برتنی چاہئے اور تلی ہوئی چیزؤں کو اپنی خوراک کا زیادہ حصہ بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے مزید کہا ہمیں روزانہ نمک 6گرام سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نارمل انسان کو روزانہ پندرہ سو سے دو ہزار کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اُنہوں نے لیکچر میں دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہر بیماری بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال پھلوں کا استعمال انسانی صحت کیلئے مفید ہے۔ اس لئے زیادہ گوشت والی خوراک سے پرہیز ضروری ہے۔ اس موقعے پر ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ ہماری جامعہ ملک میں صحت مند ماحول کیلئے اور اپنے سٹوڈنٹس کیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایسے سیمینار ، ورکشاپس اور ایورینس سیشن منعقد کراتی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبا ء و طالبات میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔۔ اس موقعے پر جامعہ کے وائس چانسلر کے سٹاف آفیسر ذیشان احمد خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مشکور ہیں کہ ہم نے جب بھی انہیں مُشکل وقت میں پکارہ انہیں اپنے ساتھ پایا۔ اور آج کا یہ سیمینار بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یقیناًدو ادارؤں کے آپس میں مل کر چلنے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ اس موقعے پر سیمینار کے آرگنائزر ڈاکٹر عاطف سلیم نے کہا کہ ملک میں صرف تعلیمی ادارؤں میں ہی نہیں بلکہ عام سطح پر بھی دوسرے ادارؤں کو چاہئے کہ ایسے سیمینار کا انعقاد کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کریں ۔جامعہ میں منعقدہ اس ایک روزہ سیمینار میں ڈاکٹر اویس اور ڈاکٹر رافیہ نے بھی اظہار خیال کیا اور اس سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔ سیمینار کے آخر میں جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین ڈب نے سیمینار کے سپیکرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار جامعہ میں طلباء و طالبات کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اور ایسے سیمینارز ورکشاپس اورایورینس سیشن اس جامعہ میں جاری رہیں گے۔ اُنہوں نے اس ایک روزہ سیمینار کو کروانے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے براڈ ویژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور اُمید ظاہر کی کہ اُنکی رہنمائی میں آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔