Government College University Faisalabad

Bazm-e-Khusrow in Department of Persian

Posted on: 17 Dec 2013

گورنمنٹ کالج یوینورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلرڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈین آف اسلامک اینڈاووریئنٹل لرننگ ڈاکٹر طاہرتونسوی کی وساطت سے شعبہ فارسی کا آغاز کیا گیا۔شعبہ فارسی میں طلبا کی علمی وادبی تربیت کیلئے بزم خسرو ؒ کاانعقاد کردیا گیا ہے،اس سلسلہ میں ایک اجلاس انچارچ شعبہ فارسی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر غلام اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈیسٹنس لرننگ ایم ۔اے فارسی پروگرام کے طلبانے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام اکبر نے کہا کہ وائس چانسلرڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈین آف اسلامک اینڈ اوورنئیٹل لرننگ ڈاکٹر طاہر تونسوی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ فارسی کاآغاز کرکے علم دوستی کی تاریخ رقم کی ہے،ان کا یہ کارنامہ علمی کاوشوں کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اورجب تک یہاں سے علم وادب کے قافلے نکلتے رہیں گے ان کااجرانکو ملتا رہے گا۔ شعبہ فارسی دونوں شخصیات کیلئے کارخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بزم خسروؒ کامقصد فارسی ادب کے طلبا کو برصغیر پاک وہند میں فارسی ادب کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور علمی وادبی سرمایہ سے استفادہ کرنا ہے۔