Government College University Faisalabad

Bazm-e-Khusro

Posted on: 16 May 2014

جی سی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے زیراہتمام بزم خسروؒ کی تعارفی نشست کاانعقاد کیا گیا جسمیں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء نے شرکت کی۔وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرذاکرحسین اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اورئینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر طاہرتونسوی کی علم دوستی کا گلستان شعبہ فارسی قوم کے نوجوانوں میں فکرودانش اور حکمت ودانائی کی ترویج میں پیش پیش ہے اسی سلسلہ میں ۲۱اپریل ۲۰۱۴ کو بزم خسروؒ کی ایک تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء نے بھرپور شر کت کی۔نشست کی صدارت شعبہ فارسی کے انچارج ڈاکٹر غلام اکبر نے کی جبکہ بزم خسروؒ کے کوآرڈینیٹرزایم اے فارسی کے طالب علم سیدشہباز علی ہادی ، اپلائیڈ کیمسٹری کے طالب علم اشرف ثمر اورتہران سے گریجویٹ طالبہ طاہرہ سیلم کے علاوہ اپلائیڈ کیمسٹری سے شہروز علی،ساجد،حارث ،سیف الرحمن،محمد ذیشان ،شعیب احمد،محمدبلال اورعزیز حلیم ،انگلش لٹریچر سے شبنم نایاب،اسوہ بتول اور محمد حفیظ الرحمن،شعبہ اکنامکس سے سید بہادر عباس،فرخ شہزاد،لاء ڈیپارٹمنٹ سے احمدمفاز،حماد افضل اورشعبہ اردوسے حافظ حیات ودیگر نے شر کت کی۔اس موقع ڈاکٹر غلام اکبر نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزت ماب وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اورئینٹل لرننگ ڈاکٹر طاہرتونسوی کی شفقت سے شعبہ فارسی علم کے تشنہ افرادکی پیاس بجھا رہا ہے، اوریہاں سے نکلنے والے فکرعشاق کے قافلے کارخیر کاکردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ بزم خسروؒ کابنیادی مقصدطلباء کو فارسی ادبیات سے متعارف کرانا ہے تاکہ وہ اپنے اجداد کے علوم سے واقفیت حاصل کرسکیں اوراس ترقی یافتہ دور میں اخلاقیات وادبیات کوبھی ساتھ لیکر چل سکیں۔انہوں نے کہاکہ امیر خسروؒ برصغیر کے وہ واحد صوفی شاعر ہیں کہ جنہوں نے فارسی ادب کی تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی بلکہ ایرانی محققین اور دانشوروں کے ہاں بھی اعلی مقام ومرتبہ پایا ۔اسی لئے شعبہ فارسی نے ان کے نام وکام کے حوالے سے بزم خسروؒ کاآغاز کیا ہے تاکہ طلباء فارسی ادب کوکلاسک حوالے سے سمجھ سکیں اور ان کی بنیاد مضبوط بن سکے۔وہ مادی ترقی کے ساتھ ساتھ اخلاقی بلند کے حوالے سے بھی خود کوتیارکرسکیں۔