Government College University Faisalabad

Debate Competition

Posted on: 25 May 2011

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں سے نہ صرف طلباءو طالبات میں حوصلہ اور اعتماد پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہےں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام آل فیصل آباد جناح تقریری مباحثہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تقریری مقابلوں کے حوالے سے گورٹمنٹ کالج فیصل آباد ماضی میں ایک اپنا خاص مقام رکھتا تھا اور اس مقام کا دوبارہ حصول ہماری ترجیح ہے، انہوں نے طلباءو طالبات میں کردار کی تعمیر سازی اور ڈسپلن کی ضرورت پر زور دیا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفئیرز کو اس موقع پر ریگولر بنیادوں پر تقریری مقابلے منعقد کروانے کی ہدایت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز عتیق الرحمان خاں نے بتایا کہ جناح تقریری مباحثہ جات میں ضلع بھر کے کالجوں اور سکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا ہے اور آئندہ ہم پورے پاکستان کی سطح پر انگریزی اور اردو میں تقریری مقابلے کروانے کا بھی پروگرام رکھتے ہےں۔ تقریب کے اختتام میں وائس چانسلر نے اردو اور انگلش تقریری مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز تقسیم کی۔