Government College University Faisalabad

Seminar in Urdu Department

Posted on: 30 May 2011

ممتاز ادیب اور افسانہ نگار ڈاکٹر سید شبیہ الحسن نے کہا ہے کہ علم و وسعت افراد معاشرہ کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں اور اہل علم کے پاس بیٹھنے سے انسان سے خوشبو آنا شروع ہو جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کتاب دوستی کی روایت کو آگے بڑھانا چاہیے کیونکہ مہذب قومیں کتاب کلچر کو بہت اہمیت دیتیں ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ اردو اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ ڈاکٹر طاہر تونسوی نے کہا کہ ڈاکٹر شبیہ الحسن کا شمار ملک کے ممتاز ادیبوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مسلسل محنت کی بدولت بہت جلد نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے انہوں نے کہ ڈاکٹرشبیہ الحسن کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانہ سے ہے اور اردو ادب کے فروغ کے حوالے سے اس گھرانہ کی خدمات قابل ستائش ہیں تقریب میں کتابت کے فرائض ڈاکٹر شبیر احمد قادری نے ادا کیے۔