جی سی یونیورسٹی ماس کیمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تعلیمی مقاصد کے لیے پیمرا نے ایف ایم ریڈیو سٹیشن 92.6کے لیے فریکوئنسی الاٹ کر دی اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر لائنس پیمرا کی طرف سے چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ س موقع پرجی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماس کیمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایف ایم ریڈیو کا لائسنس ملنا ایک خوش آئند امر ہے جس سے طلبائ کو عملی تربیت بھی میسر آسکے گی انہوں نے کہا جی سی یونیورسٹی کے ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے منصوبے کے لیے کوششوں کا آغاز کافی عرصہ پہلے کر دیا گیا تھا لیکن جگہ اور فنڈز کی کمی کے باعث التوائ کا شکار تھا۔ انہوں نے کہا فنڈز کی دستیابی کے ساتھ ہی آلات کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا۔وائس چانسلر نے اس سلسلے میں انچارج شعبہ ابلاغیات مس سلمیٰ عنبرکی کاوشوں کو سراہا۔
