پاکستان بوٹینیکل سوسائٹی کے زیرِاہتمام جی سی یونیورسٹی لاہورمیں منعقدہ گیارویں میٹنگ اور دوسری انٹرنیشنل کانفرنس میں شعبہ نباتیات جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ اور طلباءنے تین مقالاجات اور پندرہ پوسٹرز کے ساتھ شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاءخصوصاً بین الاقوامی مندوبین نے یونیورسٹی میں جاری تحقیقاتی کاوشوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔تحقیق برائے ترقی یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میںسے ہے۔جس کے لئے انتظامیہ اساتذہ اور طلباءکی سیمینارز اور کانفرنسزمیں شرکت کی خصوصی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔جس کا ایک عملی ثبوت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری شُدہ ریسرچ آﺅٹ پُٹ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکی واضع کارگردگی کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔

