کمشنر فیصل آباد طاہر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی انقلاب کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سکول ایجوکیشن کے علاوہ ہائرایجوکیشن کے لیے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے ۔ جس کی واضح مثال جی سی یونیورسٹی کی مین لائبریری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دو کروڑ روپے گرانٹ کی منظور ی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے ہمراہ یونیورسٹی کی لائبریری کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ کمشنرطاہر حسین نے یونیورسٹی کی لائبریری کی توسیع اور تزئین وآرائش اور دیگر امور کے متعلق وائس چانسلر سے مشاورت بھی کی اور لائبریری کی جلد تعمیر اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں

