جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین اور رجسٹرار شیخ محمد اکرم کو تحریک استحکام پاکستان کونسل رجسٹرڈ کی طرف سے بے مثال فرائض ِ منصبی کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل دیے گئے،تحریک پاکستان کونسل معروف سماجی ادارہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے ملک کے مختلف شہروں سے وطنِ عزیز کی خدمت کرنے والی شخصیات کو پروقار تقریب میں قومی ہیروز کے نام پر گولڈ میڈل دیتی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین اور شیخ محمد اکرم کاانتخاب تحریک استحکام پاکستان کی قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کمیٹی نے کیا ، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین اور رجسٹرارشیخ محمد اکرم کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ نیشنل آڈیٹوریم شاہراہ قائد اعظم لاہور میں ایک پروقار تقریب میں دیئے گئے ۔جس میں صوبائی وزراء،مختلف یونیورسٹیوں وکالجوں کے سربراہان اور ملکی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔
