ورلڈ بنک نے جی سی ےونےورسٹی فےصل آباد میں ہاسٹلز،لیکچر ہالز،جمنیزیم ،آڈیٹوریم، پاور ہاو¾س اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز فراہم کر نے کی یقین دہانی کروا دی۔ یہ یقین دہانی ورلڈ بنک کے سنئیر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈ اکٹر عبدالاسلام نے جی سی ےونےورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسےن کے ساتھ ملاقات کے دوران کروائی۔ڈاکٹر عبدالاسلام جی سی ےونےورسٹی کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے وائس چانسلر سے جی سی ےونےورسٹی کے تمام شعبہ جات کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پرپوزل تیار کرنے کی درخواست کی تا کہ آیندہ ہفتے ورلڈ بنک کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔وائس چانسلرنے ورلڈ بنک کے سنئیر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کوجی سی ےونےورسٹی کے جاری منصوبوں ،مستقبل کے وژن اور دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ےونےورسٹی کے دو زیرِ تعمیر بلاکس کے لئے چھ ،چھ کروڑ روپے کی رقم درکار ہے جب کہ ےونےورسٹی کی تاریخی بلڈنگ کی عظمت کی بحالی کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔ورلڈ بنک کے سنئیر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نے وائس چانسلر کے ہمراہ ےونےورسٹی کا وزٹ بھی کیا اور مختلف بلاکس دیکھے انہوں نے جی سی ےونےورسٹی کی تو انائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاور ہاو¾س کی تعمیر اور سنٹرل ائر کنڈیشنڈ سیسٹم کی تنصیب کے لئے بھی فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقعہ پر رجسٹرار شیخ محمد اکرم،ڈین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نورین عزیز قریشی اور ےونےورسٹی کے دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔
[nggallery id=26]
