ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جی سی ےونےورسٹی فیصل آباد کی مین لائبریری کے لئے پی سی ون کی منظوری دےدی ہے۔لائبریری کی تعمیر پر دو کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس کی تعمیر کا آغاز اس ماہ کے آخر میں شروع ہو جائے گا۔لائبریری کی تعمیر کے لئے رقم حکومتِ پنجاب نے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد شیر علی کی درخواست پر فراہم کی ہے۔ لائبریری جدید سہولیات سے آراستہ اور مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو گی اس کے علاوہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بیسک سائنس بلاک کی باقی ماندہ تعمیراتی کام کے لئے ترمیم پی سی ون کی منظوری بھی دےدی ہے جس میں مسجد کی تعمیر بھی شامل ہے۔ ان منصوبوں کی منظوری گزشتہ روز لاہور میںہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جی سی ےونےورسٹی کی ترقیاتی آمور کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں دی۔جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسےن نے بھی شرکت کی۔
