Government College University Faisalabad

Danish School

Posted on: 11 May 2011

) تعلیمی پسماندگی ملکی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جی سی یونیورسٹی فیصل آبادمیں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق دانش سکو ل کے قیام اور اغراض و مقاصد کے بارے میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئر ز اور QECکے تعاون سے دستاویزی فلم کی نمائش کے موقعہ پر کہی انہوں نے اس موقعہ پر حکومت پنجاب کے دانش سکو ل کے قیام کو ایک عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پسماندہ طبقات کے غریب ترین افراد کے بچوں کو جدید تعلیم کا موقعہ فراہم کیا ہے وائس چانسلر نے اس موقعہ پر شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دانش سکول باقی تعلیمی درسگاہوں کیلئے بھی ایک مثال ہے اور حکومتی اقدام کو سراہا۔دانش سکول کی دستاویزی فلم کی نمائش کے موقعہ پر ڈین آف آرٹس حفیظ الرحمان طاہر تونسوی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر عتیق الرحمن خان ، ڈائریکٹر QECزبیر احمد صدیقی ، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن آصف ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر زاہدہ جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر علی عثمان سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر شکیلہ شام کے علاوہ اساتذہ اورطلباءکی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔