جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ ساندل بار کے خطے میں آرٹ کے فروغ اور تحفظ میں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن کا اہم کردار ہے اور یہاں کے سٹودٹنس نے ٹیکسٹائل کی صنعت میں نئی جہتیں متعارف کروائیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے FITFDمیں فائنل ایئر کے طلباءکے سالانہ تھیسزکی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، نمائش میں ٹیکسٹائل ، گرافک، پینٹنگ اور فیشن ڈیزائن کے علاوہ گیلیگرافی کے فن پارے رکھے گئے ہیں جو چار روز تک جاری رہے گی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ FITFDمیں ہونے والا کام بین الاقوامی معیار کا ہے، عالمی سطح پرپذیرائی کے لیے یونیورسٹی نے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں فیصل آباد کے صنعتکاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نمائش کے موقع پر طلباءو طالبات نے اپنے فن پاروں کے بارے میں وائس چانسلر کو بریفنگ بھی دی وائس چانسلر نے طلباءطالبات کے کام کو سراہا، نمائش کے افتتاح کے موقع پر ڈینر ، ڈاکٹر شہباز عارف، ڈاکٹر طاہر تونسوی ، رجسٹرار شیخ محمد اکرم، ڈاکٹر زبیر صدیقی ، ڈائریکٹرتہمینہ افضل اوردیگر بھی موجود تھے۔ [nggallery id=29]
