Government College University Faisalabad

Research Productivity Award

Posted on: 30 Sep 2011

جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکی ڈین آف سائنس اینڈٹیکنالوجی ڈاکٹر نورین قریشی نے کہا ہے کہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کے لئے ریسرچ کے میدان میں بے پناہ مواقع موجود ہیںجنکے ذریعے نہ صرف وہ اپنی بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے سات اساتذہ کو ریسرچ پروڈیکٹویٹی ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ ایوارڈز ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر محمد ابراہیم،عمران قادر،ڈاکٹر نعیم اقبال،ڈاکٹر سائرہ شہزادی اور ڈاکٹر طیبہ سلطانہ کو ریسرچ کے میدان میں نمایاں کارکردگی پر دیئے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر مبشر نیاز نے جی سی یونیورسٹی کی ریسرچ کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔تقریب میں ڈاکٹر مقصود احمد،ڈاکٹر شاہد ندیم کے علاوہ فیکلٹی ممبران کشیر تعداد موجود تھی۔

[singlepic id=731 w=320 h=240 float=center]