وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت کی طرف سے جی سی یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جی سی یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے بلڈ گروپس کو چیک کیا جائے گا اور طلباءو طالبات کے بلڈ گروپس کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا تاکہ کسی بھی نا گہانی آفت کے موقع پر طلباءو طالبات سے خون کے عطیات حاصل کیے جا سکیں، بلڈ کیمپ 3نومبر تک یونیورسٹی میں کام کرے گا اور طلباءو طالبات کے بلڈ گروپس کا ریکارڈ محکمہ صحت فیصل آباد اور جی سی یونیورسٹی کے پاس ہوگا، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے بلڈکیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو خون کا عطیہ دے کر دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، انہوںنے پنجاب حکومت کے اس اقدام کر سراہتے ہوئے جی سی یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق اور ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر عبدالرﺅف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
[singlepic id=739 w=320 h=240 float=center]
