Government College University Faisalabad

HEC Research Project Approved in Dept. of Food Science

Posted on: 30 Oct 2011

 ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جی سی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈ سائنز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سکالر ڈاکٹر محمد عمیر ارشد کے ریسرچ پراجیکٹ ” سبزیوں کے غذائی اجزاءکا بیکری مصنوعات میں استعمال اور ان کی طبی افادیت“ کو منظور کر لیا ہے اس ریسرچ پراجیکٹ پر68 لاکھ روپے لاگت آئے گی اوریہ پراجیکٹ24ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا جس کے تمام اخراجات ہائیر ایجوکیشن کمیشن ادا کرے گا جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرذاکر حسین نے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائسنز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نگہت بھٹی اور ڈاکٹر عمیر ارشد کواس پراجیکٹ کی منظور پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جی سی یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر فروغ پا رہا ہے اور ریسرچ کے سلسلے میں یونیورسٹی کے تمام محققین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔