حکو مت پنجاب عوام کے مسا ئل حل کر نے میں سنجیدہ ہے۔ تمام پاکستانی اخوت کے رشتے بندھے ہیں۔ اِن خیا لات کا اظہار وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کیتھولک چرچ میں ہو نے والی اخوت فا ؤ نڈیشن تقریب میں کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اخوت فا ؤ نڈیشن کے فورم پر بڑی تعداد میں پا رلمنٹرین کی مو جو دگی یہ ثابت کرتی ہے کہ صو بائی حکو مت نو جو ان نما ئندے اپنے شہر کے مسا ئل حل کر نے میں کو ئی کمی نہیں چھو ڑیں گے۔ اخو ت کے پلیٹ فارم سے مسیحی بر ادری کے لئے قرضوں کی فراہمی اخوت کی عملی مثال ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میا ں طاہر جمیل نے کہا کہ ہم اپنی پو ری ٹیم اخوت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے کیو نکہ عوام کی خدمت ہمارا سلوگنہے اخوت کے ورکرز کا جال پو رے ملک میں غریبوں کو قرضے دے رہا ہے۔ ایم پی اے خالد سعید نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل تعلیم میں ہے ہم ترقی میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پا رلیمانی سیکرٹری حاجی الیاس انصاری نے کہا کہ محروم طبقے سے محرومی دور کرنا ہمارا نصب العین ہے معا شرتی فلاح و بہبود کے لئے ہم اخوت فا ؤ نڈیشن کے ساتھ ہیں ۔ ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا کہ و ائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین تعلیم کے شعبے میں اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں اُن کے توسط سے ہزاروں نو جوان زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ پرویز شیخ آج مسیحی بھا ئیوں میں اخوت کے پلیٹ فارم سے قرضے کے چیک دیں گے۔ تا کہ روزگار مسیحی برادری اپنے پیروں پر کھڑی ہو اور اپنی نئی نسل کو تعلیم دلوا کر اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنا سکیں۔ اس مو قع پر آل پاکستان بشپ ایسوسی ایشن کے صدر بشپ شمس پرویز نے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ایک قرض اخوت فاؤنڈیشن دے رہی ہے جس سے غریب مسیحی مالی طور پر مضبوط ہو گے ایک قرض جی سی یو نیورسٹی کے وائس چانسلر دے رہے ہیں جس سے ہماری آنے والی نسلیں سر اُٹھا کر جی سکیں گے اور ہم ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ اخوت فا ؤ نڈیشن کے صدر شیخ پر ویز خالد نے کہا کہ جی سی یو نیورسٹی نے اس علا قے میں سو کا لجوں کو الحاق دے کر تعلیم کو عام شہری کے دروازے تک پہنچا دیاہے۔ ڈاکٹر ذاکر حسین جیسی قد آور شخصیت کی قیادت میں جی سی یو نیورسٹی تعلیم کے میدان میں تو صف اول میں آچکی ہے۔ اب شہر کی تعمیر و ترقی میں وائس چانسلرکی دلچسپی اس شہر کو اور یہاں کے عوام کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نے کیلئے حکومت اور ویلفےئر آرگنائزیشن کو بھی اُن کی رہنمائی حا صل رہے گی۔ وہ ایک زبر دست پلانر ہیں ۔ اُنہوں نے جی سی یو نیورسٹی کو خسارے سے نکال کر مستحکم کر دیا ہے۔ اسی طرح یہ شہر یہ صوبہ اور یہ ملک اُن سے فا ئدہ اُٹھائے گا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ذاکر حسین کی خدمات کے اعتراف میں آل پاکستان بشپ ایسوسی ایشن کی جانب سے بشپ شمس پر ویز کے شیلڈ پیش۔ اخوت فاؤنڈیشن کے بیسٹ ورکر ممتا ز کو بھی اُن کی خدمات پر شیلڈ دی گئی ۔تقریب میں 200 دو سو مسیحی بھا ئیوں کو چالیس لا کھ کے چیک بطور قرض حسنہ دئیے گئے تا کہ وہ کرسمس کی خوشیوں میں خوشی سے شریک ہو سکیں۔