Government College University Faisalabad

Inauguration of Seminar Hall at Emerging Science Block

Posted on: 24 Dec 2013

جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد ترقی کی راہوں پر گا مزن ہے۔ ہائی ٹیک لیب کے لئے 80 کروڑ کاPC-1 منظور ہو چکا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وائس چا نسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ایمر جنگ سائنس بلاک میں گراؤنڈ پر سیمینار ہال کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعداد میں اضا فہ انفرا سٹرکچر کی تکمیل ، طلبہ کے لئے وظائف یو نیورسٹی سے سیا ست کا خا تمہ ، پی ایچ ڈی پروگرا م ہو رہے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسا تذہ اپنا کردار ادا کریں ۔ اور طلبہ و طا لبات کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تا کہ یو نیورسٹی کا اصل مقصد پورا ہو سکے۔ اس مو قع پر نو رین عزیز قریشی ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ، ڈاکٹر طا ہر تو نسوی ،عبد القا در مشتاق چےئر مین اسٹیٹ کےئر اور ذیشان احمد خان نے تقریب سے خطاب کیا ۔ اس مو قع پر ایمر جنگ سا ئنس بلاک کا نام بدل کے ڈاکٹر ذاکر حسین بلاک رکھنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔