جی سی یونیورسٹی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ’’جی سی یو ایف بزنس ایگزیکٹو سو سا ئٹی ‘‘کا قیا م عمل میں لا یا گیا جس کے پریذیڈنٹ ،وائس پریزیڈنٹ ،جنرل سیکرٹریزایسوسی ایٹ سیکرٹریز اور ایگزیکٹو ممبران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز فیض احمد فیض ہا ل یو سف بلاک میں منعقد ہوئی۔ حلف اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شرجیل سلیم نے لیا اس سوسائٹی کا بنیا دی مقصد طلباء کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور پر سنیلٹی ڈویلپمنٹ ہے تاکہ طلباء کو تعلیم کے بعد پیشہ ورانہ زندگی میں کسی قسم کی کو ئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے چےئرمین ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن ڈاکٹر حضور محمد صابرنے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کے آپ لو گوں نے سیکھنے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم بنا لیا ہے یہ سو سائٹی طلباء کے لئے بہت مفید ثابت ہو گی ۔ مجھے اُمید ہے کے آپ اس سے پوری طرح مستفید ہو نگے ۔عدیل انجم لیکچرار پبلک ایڈ مسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباء کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا کے آپ کو نمبر گیم سے نکل کر کچھ سیکھنا ہو گا ۔ اس سو سائٹی کا مقصد ما رکیٹ اور سٹڈی کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے تا کہ پیشہ ور زندگی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ڈاکٹر محسن بشیر اور یا سر تنویر نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کو مثبت طریقے سے چلنا چا ہئے اور چیزوں کو سنجیدگی سے لینا چا ہئے اور زیادہ سے زیادہ علم حا صل کر نا چاہئے تاکہ آپ پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں ۔