جی سی یونیو رسٹی فیصل آباد انسٹیوٹ آف ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائن اورا یمبیسی آف جاپان کے زیر اہتمام اکیبانہ کے موضوع پر ہفت روز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ کے تیسرے روز سنیئر پروفیسر میڈیم آصفہ عاتکہ آف اکیبانہ نے طالبات کو مختلف پودوں پھولوں پر بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پھول پودے اور درخت کسی بھی مہذب معاشرے میں ماحول کو خوشگوار بنانے میں اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ پھو ل پودے لگائیں ان سے نہ صرف خوبصورتی بڑھتی ہے۔ بلکہ یہ آکسیجن پیدا کرنے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ اکیبانہ ایک جاپانی آرٹ ہے جس میں پھولو ں کی سجاوٹ آرائش وزیبائش کی جاتی ہے اس کے علاوہ انہو ں نے طالبات کو مختلف پھولو ں کے نمونے دکھائے اور بتایا کہ ان کو کیسے زیادہ وقت تک تروتازہ رکھا جا سکتا ہے۔ ورکشا پ کے اختتام پر انہو ں نے طالبات کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے ورکشاپ کو کا میا ب بنایا ۔