Government College University Faisalabad

Seminar at International Women's Day

Posted on: 08 Mar 2014

قومی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیاجا سکتااگر کسی قوم کا چہرہ دیکھناہوتو اُس ملک کی عورت کا چہرہ دیکھ لیں۔کیونکہ عورت کسی بھی معاشرے میں بہت اہم کردار کی حامل ہے۔ان خیالات کااظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرڈا کٹر ذاکر حسین نے ورلڈویمن ڈے کے سلسلے میں جامعیہ میں منعقد ہ دو روزہ تقریبات کے موقعے پرکیا۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں کوئی بھی قوم اُس وقت تک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہوسکتی جب تک وہ عورت کومردکے برابر مقام نہ دیں۔انہوں نے مزیذکہا کہ اکژخواتین غربت کی وجہ سے اپنے حقوق سے محروم ہیں۔جو کہ آج کل کے دور کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے مزیذکہا کہ عورت کو اسلام میں بہت اونچا مقا م حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام سے پہلے ہر طرف جہالت کے بادل منڈلارہے تھے اور آج کی بیٹی کل کی ماں ہے لہذا ہمیں اس کی بھر پورتربیت کرنی چاہیے ۔تا کہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں تر قی کریں ۔اور خوشحال ہوں اُنہوں نے کہاکہ ماں کی گود یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے۔اور آج ہمارے تمام تعلیمی ادارے خواتین کی تعلیمی حالت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ویمن ڈے کے حوالے سے انہوں روشنی ڈا لتے ہوئے کہا کہ مجھے جامعیہ میں ویمن ڈے منانے کی بے حد مسرت ہے۔اور ہم انشااللہ اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے آئندہ بھی ایسی تقریبات کوجی سی یونیورسٹی میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے جامعیہ میں اس حوالے سے ایک بھرپور امن واک کے موقعے پر دوروزہ تقریبات کے آغازکا اعلان کیا۔اور جامعیہ کے طالب علوں اور طالبات کے ساتھ گھل مل کر واک میں شامل ہوتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ساتھ ہی جامعیہ کے اقبال ہال میں ویمن ڈے کے حوالے سے ایک پر وقار سیمنار کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کی ۔جبکہ مہمان اعزاز ممبر صوبائی اسمبلی مدیحہ رانا محترمہ کنیزاسحاق ایم پی اے اور نجمہ افضل ایم پی اے تھیں۔اس موقع پر ماہر تعلیم ڈاکٹر ثر یا ذاکر نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا زیور تعلیم سے آراستہ ہونا آج کے دور میں انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ عورت اگر زیورتعلیم سے آراستہ ہو گی تو بہتر طریقے سے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کر پائے گی۔جس کا مثبت اثر ملک کی ترقی و خوشحالی پر براہ راست پڑے گا۔اس موقعے پر ڈین آف فکلٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نورین عزیزنے کہا کہ یہ ویمن ڈے جو کہ جامعیہ میں کروایا جارہاہے۔یہ جامعیہ وائس چانسلر کے براڈویثرن کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے اس موقعے کی مناسبت سے وائس چانسلر اور جامعیہ کی ان انتظامیہ کو مبارک باد دی ۔کہ جن کی کو شش سے دو روزہ شاندار تقر یبات کا انعقاد ممکن ہوا۔سیمنار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اظہار خیال کیا ۔اور پور ی دنیا میں خواتین کی معاشرے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقعے پر ایم پی اے مدیحہ رانا ایم پی نجمہ افضل اور کنیز اسحاق نے خواتین کے معاشرے میں مثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے دن منانے سے یقیناخواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔اور اس کے ذریعے خواتین کے دل میں ملک کی تر قی اور خو شحالی کے لئے مزیذامنگ پیداہوگی۔جوکہ خوش آیند ہے۔سیمنار کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے شیلڈز تقسیم کیں۔جس میں پروفیسر نورین عزیز قریشی ماہر تعلیم ڈاکٹر ثریا ذاکر پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی ڈاکٹر صوفیہ انور کشور ناہید رانا تحمینہ افضل ڈاکٹر محمدزبیر ڈاکٹر افتخار حسین بخاری پروفیسر ڈاکٹرزبیر صد یقی ڈاکٹر شاہدمحسن میڈیا ایڈوائزر ارم سلطانہ ڈاکٹر عمیر باجوہ ڈاکٹر ندیم سہیل سٹاف آفیسر ذیشان خان لیکچرار عفت یاسین مس عنبر ین انجمم مس جویریہ الطاف مس بشری سلیم اسسٹنٹ آفیسر شرافت بٹ ڈاکٹر پروین کلو ڈاکٹر تہمینہ عباس ڈاکٹر فرحت عباس اور فو ٹو گرافر نعیم سرور شامل ہیں۔سات اور آٹھ مارچ دو روزہ جاری رہنے والی میں آٹھ مارچ کو مینا بازار کلچر ایونٹس ڈریس شو اُردو پنجابی اور انگلش ڈرامہ پیش کیے جائیں گے.اس موقعے پر طیبہ علی اور تحسین گلزار کو سال کی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ(گولڈمیڈل)سے نوازہ گیا۔

[nggallery id=206]