Government College University Faisalabad

Paticipation in Faisalabad Cultural Festival at Canal Road

Posted on: 21 Mar 2014

ضلعی گو رنمنٹ کے زیر اہتمام فیصل آباد کے کنال روڈ پر کلچر فیسٹول میں جی سی یونیوسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباء نے اپنا فلوٹ پیش کیا۔جسے فیصل آباد کی عوام نے بہت پسند کیا اور سراہا۔ فلوٹ میں انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی بھرپور جھلک نظر آئی۔ جس میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، ویونگ اور فیشن کا بھرپور امتزاج شامل تھا۔اس کے ساتھ ساتھ دوسرے فلوٹ میں ادارہ نے ورلڈ گلوب بنا کر عوام کے دل جیتے ۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی انچارج تہمینہ افضل نے کہا کہ ہم نے اس کلچر فیسٹول میں یہ کوشش کی ہے کہ فیصل آباد کی پوری شکل دکھائی جائے جس میں یہاں کا کلچر شامل ہے۔انہوں نے اس کلچر فیسٹول کے حوالے سے کہا کہ اس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فلوٹ کو دو لاکھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے فلوٹ کو ایک لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فلوٹ کو پچاس ہزار روپے انعام سے نوازا جائے گا۔اس کلچر فیسٹول میں فیصل آباد کی مختلف یونیورسٹیز ،سکولز اور کالجز کے علاوہ فیصل آباد کے مختلف بیس اداروں نے اپنے اپنے فلوٹس لگا کر فیصل آبا د کے کلچر کو دکھانے کی بھر پور کوشش کی ۔ اس کلچر فیسٹول میں جی سی یونیورسٹی فیصل آبا د کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے فیصل آباد کی خالص پہچان ٹیکسٹائل انڈسٹری اینڈ فیشن کی بھر پور عکاسی کی جسے اہل فیصل آباد نے بڑے شوق سے دیکھا اور سراہا ۔