Government College University Faisalabad

Seminar on Leagle Issues for Pharmacy

Posted on: 20 Mar 2014

انسانی صحت کیلئے ڈاکٹرز اور فار ما سسٹ کو ساتھ چلنا ہو گا۔ فارمیسی کونسل کا اصل کام یہ ہے کہ وہ جعلی ادویات کو مارکیٹ میں آنے سے روکیں اور تندرست معاشرے کیلئے فارمیسی ریگولیشن کیلئے قدم اٹھانا ضروری ہے اور اس کیلئے با قاعدہ قانون بھی ہونا چاہیے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ اسے ریگولیٹ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جامعہ کے حشمت ہال میں ’’لیگل ایشوز فارمیسی پروفیشنل ان سعودی عریبہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مسائل پر توجہ دینا ہو گی جو ہمیں اس سلسلے میں درپیش ہیں یعنی جب ہمارے طلبائتعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی عملی زندگیوں میں داخل ہو تے ہیں تو مختلف فیلڈز میں مختلف ممالک کے مختلف اداروں میں انہیں آفس ورکنگ کرنے کا موقع ملتا ہے لیکن اس کیلئے کاغذی کارروائی مکمل ہونی چاہیے یعنی رجسٹریشن کروانا اور وہ پورا طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے جو کہ اس ملک کی ضرورت کے عین مطابق ہو تو ہمارے طلبہ ء کو پریشانی کا سامنا نہیں ہو گا۔ اس لیے تمام لیگل پراسیس کو پورا کرنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اعجاز ندیم نے طالب علموں کو بتایا کہ دوسریممالک میں جا کر نوکری حاصل کرنے کیلئے کن کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس موقع پر کالج آف فارمیسی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ظفر احمد نے کہا کہ ہمیں جب کبھی بھی اپنے شعبہ میں مالی معاونت کی ضرورت پڑی تو ہم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین سیکہا اور اس میں انہوں فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ ایک ہی جملہ بولا کہ پیسہ ہماری یونیورسٹی کیلئیمشکل بات نہیں آپ جامعہ کو بلند مقام پر پہنچانے کی کوشش کریں ہم سے جتنی بھی مالی معاونت ہو سکے گی ہم یونیورسٹی کے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے کریں گے۔ انہوں نے بھرپور یقین دلایا کہ ہمارے شعبہ کے پروفیسر جامعہ کے نام کو بلندی کے گراف میں اونچے مقام پر پہنچانے کیلئے اپنی بھر ورکنگ میں مشغول ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہماری جامعہ کے 360طالب علم اور طالبات اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کے بعد مختلف فیلڈز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ مجھے آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ ہم اس شعبے کو فیکلٹی کا درجہ دے رہے ہیں اور آج اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ آج ہمارے جامعہ کے طلبہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک کی انڈسٹری ‘ ہسپتالوں‘ مختلف سیل اینڈ مارکیٹنگ ‘ ڈیپارٹمنٹس میں بطور آفیسرز کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بیمار افراد کو معیاری ادویات فراہم کرنے سے یقیناًمثبت اثر پڑے گا۔ جعلی ادویات کی روک تھام کرنا ہمارے ڈرگ انسپکٹرز کا اولین فریضہ ہے وہ نیک نیتی سے کام کریں اور اﷲ انکی مدد کرے گا۔ انہوں نے جامعہ کے فارمیسی گریجوئیٹس کو سراہا اور کہاکہ آپ کی ریسرچ کا لیول مزید بہتر ہونا چاہیے کیونکہ اب آپ ساری عمر جہاں بھی جس بھی ادارے میں کام کریں گے آپ میں ہماری جامعہ کی جھلک نظر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جامعہ میں360طالب علم اور طالبات اس شعبہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انکو اسی شعبہ کے 39اساتذہ ٹریننگ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے جامعہ کے شعبہ فارمیسی کے اساتذہ ‘ ریسرچرز اور طالب علم ملک میں اس شعبے میں جامعہ کانام بلندی کے گراف میں اونچا مقام دلوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کیونکہ انکی بھر پور ورکنگ ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔