Government College University Faisalabad

MoU between GCUF & Angro Foods

Posted on: 27 Mar 2014

ملک میں ترقی کیلئے ادارؤں کو آپس میں تعاؤن کرنا ہو گا۔ اگر تعلیمی ادارے اور ہماری انڈسٹری مل کر اپنی ورکنگ کریں تو یقیناًوطن عزیز میں ترقی و کامیابیاں ہمارے بچوں کا مقدرہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر نے جامعہ کے شعبہ فوڈ سائنسز نیو ٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس اور اینگرؤ لمیٹڈ کے درمیان ایم او سائن کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔اُنہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک جن مشکلات کا شکار ہے ہم تعلیمی ادارؤں اور فوڈ انڈسٹری کے تعاون سے ان کو ختم کرسکتے ہیں ۔اُنہوں نے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنسز اور نیوٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس اور اینگرؤ لمیٹڈ کے درمیان ایم او یو کو سراہا اور کہا کے ہماری ریسرچ سے یقیناًادارؤں کو فائدہ اُٹھانہ چاہئے اور ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔اس مو قعے پر جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایم او یو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے جامعہ کے ریسرچرز پر بھرپوراعتماد ظا ہر کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری جا معہ کے اساتذہ پوری دنیا میں اپنی ریسرچ کے لئے جانے جاتے ہیں اور آج کا یہ تاریخی موقعہ آئندہ آنے والے وقت پر بہتر اثرات مرتب کرے گا۔ اُنہوں نے اینگرؤ لمیٹڈ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ملک میں ترقی اور کامیا بیوں کا انقلاب برپا کرنے کیلئے ایم او یو سائن کرنے جیسا قدم اُٹھایا اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈٖاکٹر نورین عزیز قریشی نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ جی سی یونیورسٹی اپنے تمام ریسورس کواستعمال کرتے ہوئے فوڈ انڈسٹری کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ اُنہوں نے مسائل اور وسائل پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ مسائل کا حل ہمیں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کرنا ہو گا اور اس کے لئے اگر ادارے ہمارے ساتھ تعا ون کریں گے تو یقیناًملک کی ترقی اور کامیابیوں میں ادارے کا نام سنہری حروف میں تحریر کیا جا ئے گا ۔ اس حوالے سے اینگرؤ لمیٹڈ کے وائس پریذڈنٹ بابر سلطان نے کہا مجھے جامعہ کے ساتھ یہ ایم او یو سائن کرتے بے حد خوشی ہو رہی ہے اور یقین بھی ہے کہ جی سی یونیورسٹی کے ریسرچرز ہماری انڈسٹری میں ہمارا ہاتھ بٹائیں گے اوران کی مدد سے ہم ملک کو تیزی سے ترقی کی منازل طے کرانے میں کامیاب ہو جائیں گئے ۔اُنہوں نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں اینگرؤ ہال کے قیام کا بھی اعلان کیا مزید انہوں نے اینگرؤ سکالر شپ کا بھی اعلان کیا جو کہ خوش آئند ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آٹھ ہزار روپے ما ہانہ انٹرنشپ کابھی اعلان کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوڈ سائنسز نیو ٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس کے انچارج ڈاکٹر عمیر ارشد باجوہ نے کہا کہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور انڈسٹری کے درمیان یہ پاٹنرشپ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔اس موقعے پر ڈائریکٹر فوڈ سائنسز نیوٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس پروفیسر نگہت بھٹی اور جامعہ کے ریسرچرز طلباء وطالبات نے بھی بھر پور شرکت کی ۔