Government College University Faisalabad

Islamic Calligraphy Exhibition in Faisalabad Arts Council

Posted on: 17 Apr 2014

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائن کے زیر اہتمام شعبہ کے طالب علم مبین احمد (خطاط) کے چالیس اسلامی فن پارؤں کی نمائش فیصل آباد آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ اس نمائش کانام مبین احمد نمائش تھا۔ نمائش کا باقاعدہ افتتاح جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کیا ۔ نمائش دیکھنے کے بعدانہوں نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہماری جامعہ کے ریسرچرز کھلاڑی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس ملک و قوم کے ساتھ ہماری جامعہ کا نام سر فخر سے بلند کر رہے ہیں وہاں خطاطی کے میدان میں بھی ہماری جامعہ کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائن کے طالب علم مبین احمد اپنی خطاطی کے ذریعے جامعہ کے نام کو بلندی کے گراف میں اونچا مقام دلانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج مبین احمد نے چالیس اسلامی فن پارؤں کی نمائش میں جو اسلامی رنگ دکھایا ہے یقیناًاُس سے ملک کی دینی فضاء مطہر ہوگی۔ اُنہوں نے مبین احمد نے فن پارؤں کی نمائش جو دو حصوں پر مشتمل تھی اُس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک حصہ (وڈورک) اور دوسرا پیپر ورک پر مشتمل تھا۔اور اس تمام خطاطی میں خط کو فی استعما ل کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے مبین احمد کی اس نما ئش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کوشش کو جاری رکھیں گے تو یقیناًوہ کل کے نامور (خطاط) مصور ہوں گے۔اس موقعے پر ا نسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائن کی انچارج مس تہمینہ افضل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فیشن ڈیزائننگ میں ہمارا شعبہ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق اپنی ورکنگ میں مصروف ہے اور باقاعدہ طورپر کوالفائیڈ فیشن ڈیزائنر زپروڈیوس کر رہا ہے۔ جوکہ ملک کے فیشن ڈیزائن انڈسٹری میں اہمیت کا حامل ہے اس مو قعے پر خطاط(مصور) مبین احمد نے کہا کہ میں نے اس فیلڈ کو اس لئے چُنا ہے کیونکہ اس طرح اسلامی خدمت کا فریضہ بھی پورا ہو جاتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا اس کام میں میرے والدین کی مالی معاونت بھی میرے ساتھ شامل ہے اور مجھے اپنے تعلیمی ادارے کابھی بھرپور تعاؤن حاصل رہا۔ اُنہوں نے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کا دلی شکریہ ادا کیا اور اُنکی حوصلہ افزائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے کام کے ذریعے اپنے تعلیمی ادارے اور ملک کے نام کو روشن کرنے کے عزم ظاہر کیا ہے۔