Government College University Faisalabad

Condolence of Dr. Zubair Siddiqui

Posted on: 02 May 2014

جی سی یو نیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر صدیقی جمعرات کی شب 11:15پر دل کا دورہ پڑنے پر قضاء الٰہی سے انتقال کر گئے۔اُن کی نماز جنازہ بعداز نماز جمعہ سہ پہر2:00 بجے ایگری کلچر یونیورسٹی کے ڈی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں جی سی یونیورسٹی اور ایگری کلچر یونیورسٹی کی فکیلٹی کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی ۔آپ نے جی سی یونیورسٹی جوائن کرنے سے پہلے ایگری کلچر یونیورسٹی،وزارتِ زراعت و خوراک ، پولٹری سائنسز ،چےئرمین کنٹی نیوئنگ ایجوکیشن ، ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن اینڈ اکسٹینشن، اور ریٹائرمنٹ کے بعد

HEC

کے پروگرام میں بطور نیشنل پروفیسر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے نومبر 2010 ء کو جی سی یونیورسٹی میں ڈائریکڑ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا عہدہ سنبھالا اورجی سی یونیورسٹی کی ترقی میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین ،ڈینز ،رجسٹرار اور فکیلٹی ممبران نے ڈاکٹر محمد زبیر صدیقی کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہماری یونیورسٹی کاقیمتی سرمایا تھے ۔ اُن کی وفات کے سوگ میں یونیورسٹی 12:30بجے بند کر دی گئی۔